ETV Bharat / state

پک اپ - ڈمپرمیں ٹکر، ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک - ڈرائیور شدید زخمی

مدھیہ پردیش کے ضلع مرینہ کسرائے چھولہ تھانہ علاقہ میں آج ایک پک اپ وین اور ڈمپر کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی، ٹکر اتنی زبردست تھی کہ ایک ہی کنبہ کے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔

پک اپ - ڈمپرمیں ٹکر، ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 1:20 PM IST

مدھیہ پردیش میں آج ایک دردناک سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے تین لوگوں کی موت ہوگئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش میں آگر- ممبئی قومی شاہراہ پر پپرائی نامی گاؤں کے قریب صبح ایک پک اپ وین سامنے سے آرہے ریت سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ میں پک اپ وین میں سوار شوہر ، بیوی اور بیٹے کی موت ہوگئی ، جبکہ پک اپ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مہلوکین کی شناخت ڈاکٹر ایس کے وشواس (38) ، بیوی سگوتہ (34) اور بیٹا سوربھ (21) کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گوتم بدھ نگر کا رہنے والایہ کنبہ اپنا سامان گاڑی سے لے جا رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے حادثہ کے بعد ڈمپر کو ضبط کر لیا ، جبکہ مفرورڈرائیورکی تلاش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.