ETV Bharat / state

مسجدوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 8:40 PM IST

بھوپال میں متعدد تنظیموں نے شہر قاضی سے مطالبہ کیا ہے کہ سماجی فاصلے کے ساتھ مسجدوں میں عبادت کرنے کی اجازت دی جائے۔

بھوپال میں متعدد تنظیموں نے شہر قاضی سے مطالبہ کیا ہے کہ سماجی فاصلے کے ساتھ مسجدوں کی عبادات کی اجازت دی جائے

ریاست مدھہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں متعدد تنظیموں کے نوجوانوں نے شہر قاضی کو میمورنڈم دیا، جس میں مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی مسجدوں میں معاشرتی فاصلے کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے، اور ساتھ ہی عید الاضحیٰ کی نماز عید گاہوں میں ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا جیسے خطرناک وبا کے پیش نظر کئی مہینوں تک پورے ملک میں لاک ڈاؤن رہا، اس دوران کورونا کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے مساجد میں صرف پانچ لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی تھی-

مسجدوں میں نماز کا مطالبہ

جب پورے ملک سے لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا تو مسجدوں میں پانچ سے زیادہ لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی، لیکن کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو دیکھ کر پھر سے مسجدوں میں پانچ لوگوں کو نماز پڑھنے کی ہدایت دی گئی ہے، جس کے پیش نظر بھوپال شہر کے نوجوانوں میں ناراضگی ہے-

بھوپال کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ بھوپال میں شراب کی دکانیں کھلی ہیں، جہاں پر بہت ہی زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوا کرتے ہیں اور شہر کے دیگر کئی بازاروں میں بھی بھیڑ جمع ہوتی ہے-

انہوں نے کہا کہ جب ان جگہوں سے کورونا نہیں پھیل رہا ہے تو مذہبی مقامات پر جہاں دوری بنا کر مسجدوں میں نماز اور مندروں میں پوجا کی جارہی ہے، وہاں کورونا کیسے پھیلے گا، اور مذہبی مقامات پر عبادت کرنے پر پابندی کیوں عائد کی گئی ہے۔

بھوپال کی کئی تنظیموں کے نوجوانوں نے بھوپال کے دارالقضاء پہنچ کر شہر قاضی سے ملاقات کرکے انہیں میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت سے بات کرکے مسجدوں میں نماز پڑھنے کی اجازت لیں، اور ساتھ ہی عید الاضحی کی نماز عید گاہ میں ادا کرنے کی بھی درخواست کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.