ETV Bharat / state

بھوپال: حج-2021 کو سعودی تک محدود کرنے پر لوگوں میں مایوسی - bhopal people upset on saudi govt decision to cancelled haj 2021

حج 2020 کے بعد ایک بار پھر حج 2021 کو محدود کرنے پر مسلم طبقے میں ناراضگی دیکھی گئی۔ بھوپال کے مقامی لوگوں کے مطابق حکومت ہند کو اس تعلق سے سعودی حکومت سے بات کرنی چاہیے تھی، کیونکہ لوگوں کو بہت امید تھی کہ وہ اس بار حج کے لیے جا پائیں گے۔ لیکن افسوس کی اس بار بھی لوگوں کو نا امیدی ہی ہاتھ لگی۔

حج2021 ملتوی سےحج2021 ملتوی سے لوگوں میں مایوسی
حج2021 ملتوی سے لوگوں میں مایوسی
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 8:25 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے باشندوں نے حج2021 کو محدود کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہند اور حج کمیٹی آف انڈیا کو کورونا گائیڈ لائن کے تحت لوگوں کو حج پر جانے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

حج2021 ملتوی سے لوگوں میں مایوسی

حج 2020 کے بعد ایک بار پھر حج 2021 کو محدود کرنے پر مسلم طبقے میں ناراضگی دیکھی گئی۔ بھوپال کے مقامی لوگوں کے مطابق حکومت ہند کو اس تعلق سے سعودی حکومت سے بات کرنی چاہیے تھی، کیونکہ لوگوں کو بہت امید تھی کہ وہ اس بار حج کے لیے جا پائیں گے۔ لیکن افسوس کی اس بار بھی لوگوں کو نا امیدی ہی ہاتھ لگی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہند اور حج کمیٹی آف انڈیا کو اس تعلق سے سعودی حکومت سے بات کرنی چاہیے اور کورونا گائیڈلائن کے تحت ان کا حج کرنے کا خواب مکمل ہوسکے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سعودی عرب میں کورونا معاملات نہیں ہیں تو اس طرح کا فیصلہ لے کر لوگوں کی امیدوں پر پانی نہیں پھیرنا چاہیے۔

اس حوالے سے سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سعودی حکومت بھی دوسرے کے ہاتھوں کی کٹ پتلی بن کر رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں ہندوستان کے عازمین کورونا گائیڈلائن کے مطابق حج پر جانے کو تیار ہیں، لیکن سعودی حکومت نے پہلے تو 60 ہزار کے کوٹے کا اعلان کیا اور اس 60 ہزار میں دیگر ممالک کے کوٹے کو شامل کیا، جسے بعد میں ملتوی بھی کردیا گیا۔

واضح رہے سعودی حکومت نے پہلے حج 2021 کے لئے 60 ہزار کے کوٹے کا اعلان کیا تھا۔ جس میں 15 ہزار کوٹے سعودی باشندوں کے لیے اور 45 ہزار دیگر ممالک کے لوگوں کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن سعودی حکومت نے اپنے فیصلے میں تبدیلی لاتےہوئے پورا 60 ہزار کا کوٹا اپنے پاس رکھتے ہوئے دیگر ممالک کے لوگوں کو حج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.