ETV Bharat / state

پی ایم کیئرفنڈ سے مزدوروں کی مدد کا مطالبہ - پی ایم کیئرفنڈ

سماجی کارکن میدھا پاٹکر نے لاک ڈاون کی وجہ سے پریشان حال مزدوروں کی فوری مدد کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

Patkar demands aid from PM Cares Fund for stranded labourers
پی ایم کیر فنڈ سے مزدوروں کی مدد کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : May 5, 2020, 3:20 PM IST

مدھیہ پردیش کے بروانی ضلع میں ایک احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرتے ہوئے میدھا پاٹکر نے فوری طور پر مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

نرمدا بچاؤ آندولن کی روح رواں نے الزام عائد کیا کہ لاک ڈاون بغیر کسی منصوبہ بندی کے نافذ کردیا گیا جبکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں میں کوئی تال میل نہیں پایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ مزدور بغیر تنخواہ لئے اپنے گھروں کو روانہ ہورہے ہیں، انہیں مفت یا معمولی قیمت پر اجاج فراہم کیا جانا چاہئے۔

میدھاپاٹکر نے کہا کہ مزدور شاہراہوں پر بے بس بھٹک رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے پھنسے ہوئے طلبا کی مدد کی جارہی ہے جبکہ مزدوروں کی بھی مدد کی جانی چاہئے۔

انہوں نے تمام سماجی تنظیموں سے اس مسئلہ پر پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وزیراعظم کیئر فنڈ سے مزدوروں کو امداد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.