ETV Bharat / state

Neemuch Encroachment Issue: ضلع نیمچ کے راجیو نگر میں تجازات کے خلاف کارروائی - ناجائز قبضہ کے نام پر کارروائی کا انتباہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ راجیو نگر کی بستی میں لوگ چالیس پچاس سال سے حکومت کے ذریعہ پٹے پر دی گئی زمین پر رہے ہیں۔ لوگوں کے مطابق گھروں کے ساتھ مذہبی مقامات کو بھی توڑا جا رہا ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ Neemuch Encroachment Issue

Neemuch Encroachment Issue: ضلع نیمچ کے راجیو نگر میں ناجائز قبضہ کے نام پر کارروائی

author img

By

Published : Mar 2, 2022, 5:28 PM IST

مدھیہ پردیش کے نیمچ شہر کے راجیو نگر میں تجاوزات کے خلاف ضلع انتظامیہ کے ذریعہ راجیو نگر بستی کو ناجائز قبضہ Illegal Occupation At Rajiv Nagar Basti بتاتے ہوئے تین روز قبل نوٹس جاری کر کے زمین کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی لیکن آج جب ضلع انتظامیہ کے لوگ کارروائی کرنے کے لیے پہنچے تو مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے راستہ جام کردیا۔ Neemuch Encroachment Issue

ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں کے سڑک پر اترنے پر انتظامیہ نے اپنی کارروائی کو تین دن تک کے لئے ملتوی تو کردیا ہے لیکن اسی کے ساتھ تین دن میں زمین خالی نہیں کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ بھی دیا ہے۔ Neemuch Encroachment Issue

Neemuch Encroachment Issue: ضلع نیمچ کے راجیو نگر میں ناجائز قبضہ کے نام پر کارروائی

وہیں مقامی لوگوں کے مطابق راجیو نگر کی بستی میں لوگ چالیس پچاس سال سے حکومت کے ذریعہ پٹے پر دی گئی زمین پر رہے ہیں اور اس طرح سے گھروں کے ساتھ مذہبی مقامات کو توڑنے کی کاروائی کو قبول نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب پی ایم نریندر مودی سے لیکر سی ایم شیوراج سنگھ یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے ہیں کہ سبھی کے سرپر آشیانہ حکومت کا عزم ہے۔ وہیں دوسری جانب حکومت کے ذریعہ پٹے پر چار پانچ دہائی قبل غریبوں کو دی گئی زمین کو نا جائز قبضہ بتاتے ہوئے انہیں گھر سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ Neemuch Encroachment Issue

لوگوں کا کہنا کہ نیمچ کے راجیونگر کی بستی میں پسماندہ طبقے کے مسلمان اور دلت بھائی رہتے ہیں۔ وہاں پر ان کے ذریعہ مندر اور مسجد کی بھی تعمیر کی گئی ہے۔ پٹے پر زمین حاصل کرنا ہر بھارتی شہری کا حق ہے۔ نیمچ انتظامیہ کے ذریعہ جو کارروائی کی جا رہی ہے، وہ غلط ہے۔ یہی نہیں یہاں کے مقامی لوگوں کے ذریعہ ہاؤسنگ بورڈ کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی بھی دائر کی گئی ہے جو زیر سماعت ہے۔ انتظامیہ اور حکومت دونوں کو اپنے فیصلہ پر غور کرنا چاہیے تاکہ غریبوں کے سروں پر چھت محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Encroachment Drive on the Banks of River Jhelum: پانپور میں دریائے جہلم کے باندھ پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی

وہیں اس معاملے پر ایس ڈی ایم ڈاکٹر ممتا کھیڑے نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے زمین کو ناجائزقبضہ میں لے رکھا ہے۔ زمین خالی کروانے کو لیکر پہلے ہی نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس پر آج کارروائی کی گئی ہے۔ بستی کے لوگوں نے کچھ وقت مانگا تھا، جس پر انہیں تین دن کی مہلت دی گئی ہے، اگر تین دن میں زمین خالی نہیں ہوئی تو انتظامیہ پھر اپنی کارروائی کرے گی۔ Neemuch Encroachment Issue

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.