ETV Bharat / state

Online Quiz on Jung e Badr اجین میں جنگ بدر پر آن لائن کوئز کا انعقاد - اجین اردو نیوز

تاریخی شہر اجین میں سرسید ویلیفئر سوسائٹی کی جانب سے جنگ بدر پر آن لائن کوئز کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیاب امیداروں کو انعامات سے نوازا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 12:53 PM IST

اجین: ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں سرسید ویلیفئر سوسائٹی نے جنگ اے بدر پر آن لائن کوئز کا انعقاد کیا فاتح امیدوار کو انعامات سے نوازا گیا۔ جنگ بدر اسلامی تاریخ کی ایک اہم جنگ ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد باطل کے مناسبت بہت کم تھی لیکن اللہ تعالی نے اپنے فرشتوں سے اس جنگ میں مسلمانوں کی مدد فرمائی اور پھر فتح حاصل ہوئی۔ وہ دن ماہ صیام کا 17 واں روزہ تھا اس تعلق سے اجین کی تنظیمِ سرسید ویلفیئر سوسائٹی نے اسلامی تاریخ سے لوگوں کو آشنا کرنے کے لئے آن لائن کوئز کا انعقاد کیا۔

17 رمضان اسلامی تاریخ کا ایک اہم دن جب رحمت عالم حضرت محمدﷺ کی قیادت میں بدر کے میدان میں مسلمانوں کو دشمنان اسلام سے جنگ لڑتے ہوئے پہلی فتح حاصل ہوئی۔ اسی مناسبت سے آن لائن کوئز کمپٹیشن منعقد ہوا جس میں فاتح امیدواروں کو سماجی ملی اور سیاسی شخصیات کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ رمضان المبارک کا مہینہ خصوصی تربیت کا مہینہ ہے چنانچہ جو لوگ دعوت کے کام میں آج مستعدی سے لگے ہوئے ہیں انہوں نے اسی تاریخی واقعہ کو یاد کرکے اپنی خصوصی تربیت کا اچھا مظاہرہ پیش کیا ہے۔ اس پہلو سے یہ ایک مفید پروگرام رہا اس بہانے کم ازکم اسلامی تاریخ اور باطل پر حق کی فتح سے لوگ اچھی طرح واقف ہوگئے۔

غزوہ بدر کو چودہ سو سال ہوچکے ہیں لیکن اس کی یاد آج بھی مسلمانوں کے ایمان کو تازہ کر دیتی ہے، صدیوں بعد آج بھی مقام بدر کفار مکہ کی شکست فاش اور مسلمانوں کی فتح و کامرانی کی گواہی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Maulana Ashraf Lucknowi رمضان کے مہینے میں جسے اللہ کی بخشش نہیں ملی، وہ بدنصیب ہے، مولانا اشرف لکھنوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.