ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کا آن لائن 'گمک' پروگرام - گمک پروگرام

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کی جانب سے ریاست میں ان لاک کے بعد آن لائن پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ ضرورت مند اور بیمار ادیبوں و شاعروں کو مشاعرہ اور ویبنار میں دعوت دی جارہی ہے۔

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے آن لائن پروگرام

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 9:00 PM IST

مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن کے سبب سب کچھ ٹھپ رہا لیکن اب ریاست میں پوری طرح سے ان لاک عمل مکمل ہوچکا ہے اور تمام لوگ اپنی اپنی زندگی کو ایک بار پھر پہلے کی طرح پٹری پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے آن لائن پروگرام

اسی بیچ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت "گمک پروگرام" شروع کیا گیا جس کا آن لائن انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام میں ریاست کے فنکاروں نے حصہ لیا جس میں شام غزل, چار بیت اور قوالی جیسے پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شعراء اور ادیبوں کے لئے ویبنار کے ذریعہ مشاعرے اور ادبی پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔

پروگرام میں اردو اکیڈمی، ان شعراء اور ادیبوں کا بھی خیال رکھ رہی ہے جو بیمار اور ضرورت مند ہیں۔ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے مطابق جب تک سب کچھ معمول پر نہیں آ جاتا ہے تب تک یہ سلسلہ جاری جاری رہے گا تاکہ پروگرام ہوتے رہے اور شعرا, ادیبوں اور فنکاروں کو فائدہ پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بھوپال میں لاک ڈاؤن ختم لیکن۔۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.