مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا کے نگر تھانہ علاقے میں شادی کی تقریب میں خوشی میں کی گئی فائرنگ کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سکاہرا گاؤں میں کل دیررات نریش کشواہ کے بیٹے وکاس کی شادی کی تقریب چل رہی تھی۔
تقریب کے دوران وہاں موجود لوگوں نے خوشی میں اپنی اپنی بندوقوں سے فائرنگ کرنی شروع کردی۔ فائرنگ کے دوران ایک گولی وہاں موجود بجرنگ سنگھ کشواہ کولگی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی نگر تھانہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے تفتیش شروع کر دی۔