مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے چٹورا گاؤں میں کھانا بناتے وقت گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی، اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔
واقعہ میں چرن سنگھ راوت (32) کی موت ہوئی ہے، جبکہ مان سنگھ اور رام ویر زخمی ہو ئے ہیں ۔ دھماکے کی وجہ سے گھر کی چھت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ چرن سنگھ کی اہلیہ اوشا کھانا بنا رہی تھی، اسی دوران گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی ۔
آگ بجھانے کے دوران سلنڈر پھٹ گیا اور کنبے کے تین راکین اس کی زد میں آ گئے جبکہ اوشا باہر نکل گئی تھی، لہذا وہ بچ گئی ۔
زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال شیو پوری لایا ۔ جہاں ستنواڑا پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے ۔
وہیں دوسری جانب ضلع شیو پوری کے بھوتی تھانہ علاقہ کے گاؤں بکس میں کھیت میں فصلوں کو پانی دینے گئے ایک کسان کی گزشتہ روز کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی ۔ متوفی کا نام رام جی لال 35 ہے ۔