ریاست مدھیہ پردیش میں آمدنی سے زیادہ جائداد سے متعلق معاملے کی تفتیش کے دوران ملزم پردیپ کھنہ کے اندور اور بھوپال واقع رہائش گاہوں پر چھاپے کی کارروائی اندور لوکایُکت پولیس نے بھوپال لوکایُکت پولیس کے تعاون سے کی۔
بتایا گیا ہے کہ پردیپ کھنہ اندور میں تقریباً چار برس تک کانکنی کے افسر کے طور پر تعینات ہیں۔ فی الحال ان کے شیوپور ضلع میں تعینات ہونے کی اطلاع ہے۔
اندور میں کورونا کے 258 نئے کیسز
چھاپے کے دوران نو لاکھ روپے نقد، اندور کے پٹیل نگر میں ایک مکان، بھوپال کے گوتم نگر میں ایک فلیٹ، 13 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات، ایک لاکھ کے چاندی کے زیورات اور چار بائک ہونے کی معلومات سامنے آئی ہیں۔ دونوں جگہوں پر دو درجن سے زائد اہلکار چھاپے کی کارروائی کر رہے ہیں۔