بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں جلدی ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں زبردست تیزی آئی یے۔ جہاں کانگریس نے ہاتھ سے ہاتھ جوڑ مہم کا آغاز کیا تو وہی بھارتیہ جنتا پارٹی نے وکاس یاترا کی شروعات کر دی ہے۔
بھارتی جنتا پارٹی کی وکاس یاترا کے خلاف این ایس یو آئی کی جانب سے ریاستی حکومت کو وکاس کی شو یاترا یعنی ترقیاتی کاموں کا جنازہ کے عنوان سے ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
دارالحکومت بھوپال کے این ایس یو آئی کے کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ریاست کے این ایس یو آئی کے صدر اشوتوش چوکسے نے بتایا کہ بھارتی جنتا پارٹی اگر وکاس یاترا نکال رہی ہے تو وہ یہ بتائے کہ کس بات کی ترقی صوبے میں کی گئی ہے۔ پورے ریاست میں او بی سی، ایس ٹی، ایس سی کے طالبا کو لمبے وقت سے وظائف نہیں دیے جا رہے ہیں۔ بے روز گار نوجوان روزگار کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مہمان اساتذہ کی حیثیت سے تعلیم دے رہے۔نوجوان اپنی تقرری کو لے کر آئے دن سڑکوں پر اترتے دکھائی دیتے ہیں۔کالجوں میں پروفیسروں کی تقرری نہیں کی گئی ہے۔ پوری ریاست میں تعلیم کا فیصد تنزولی کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Congress Slam Madhya Pradesh Govt کانگریس کی نریلا اسمبلی حلقے میں بنیادی سہولیات نہ ملنے پر حکومت کے خلاف اتنقید
ان کا کہنا ہے کہ اسی درمیان کسانوں کہ خودکشی کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ حکومت نے کسانوں کے لئے کئی وعدے کئے تھے جسے ابھی تک نبھائے نہیں گئے۔ڈبل انجن کی حکومت ہونے کے باوجود ریاست مدھیہ پردیش ترقی سے محروم ہے۔لوگوں میں ڈبل انجن کی حکومت کے خلاف غم غصہ پایا جارہا ہے۔