کھرگون: مدھیہ پردیش میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں ہوئے، پہلے مرحلے میں گیارہ میونسپل کارپوریشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا جب کہ آج دوسرے مرحلے کے لیے 4 میونسپل کارپوریشز کے نتائج کا اعلان ہوا، ان نتائج میں مدھیہ پردیش کے نماڑ کے کھرگون میں مجلس اتحاد المسلمین کے تین امیدواروں نے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں جیت حاصل کی ہے۔
ایم آئی ایم نے صوبے کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے، پہلے مرحلے میں چار امیدوار کامیاب ہوئے تھے، وہیں آج دوسرے مرحلے میں کھرگون میونسپل کارپوریشن میں 3 امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی۔ مجلس پر اقلیتی طبقے کی سیاست کی تہمت عائد ہوتی رہی ہے لیکن کھرگون میں برہمن طبقے سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم خاتون ارونا اُپادھیائے انتخابات میں جیت حاصل کی ہے جس سے مجلس کے کارکنان میں خوشی کا ماحول ہے مجلس اتحاد المسلمین کے کھرگون میں شکیل خان، شبنم ادیب اور اور ارونا اوپادھیائے Aruna Upadhya کامیاب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: AIMIM registers 2nd poll victory in MP : برہانپور سے ایم آئی ایم امیدوار کامیاب