وہ مقامات جہاں گاندھی جی تحریک آزادی کی جدوجہد کے دوران گئے، آج انھیں قومی ورثے کے تحت محفوظ رکھا گیا ہے۔
گاندھی جی نے چھ جنوری سنہ 1921 کو مدھیہ پردیش کا تیسرا دورہ کیا جہاں وہ چِھندوارا گیے اور عدم تعاون تحریک کا آغاز کیا۔ تاریخ کی طرف رُخ کریں تو ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ گاندھی جی نے آزادی کے دوران مدھیہ پردیش کے 10 دورے کیے تھے۔
سنہ 1914 گاندھی جی جنوبی افریقہ سے واپس لوٹے۔ اُن کے سیا سی گُرو گوپال کرشنا گوکھلے نے انہیں ملک بھر میں دورہ کرنے کی صلاح دی۔ اس کے بعد سنہ 1920 میں گاندھی جی نے پہلی بار ناگپور میں نیشنل کانگریس کی کانفرنس میں شرکت کی اور عدم تعاون کی تحریک کی منظوری کے لیے اصرار کیا۔
اس اجلاس کے دوران گاندھی جی کی گزارش پر عدم تعاون تحریک کو منظور کیا گیا۔ اس کے بعد چھ جنوری سنہ 1921 میں گاندھی جی نے چھندوارا کا دورہ کیا۔ وہاں چتنویس گنج میں عوام کو تحریک عدم تعاون کی وجہ اور مقصد سے واقف کروایا۔
مہاتما گاندھی کی قربانیاں آج بھی قوم کے لوگوں کو یاد ہے۔ گاندھی جی کی بہت سی یادیں مدھیہ پردیش سے جُڑی ہیں، جس کی وجہ سے وہاں کے کئی قصبوں اور گاؤں کے نام گاندھی جی کے نام پر رکھے گئے ہے۔