پورے ملک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70 ہزار کو عبور کرچکی ہے، لیکن لوگ اب بھی لاپرواہی برتتے نظر آرہے ہیں اور بہت ساری جگہوں پر دیکھا گیا ہے کہ ماسک اور سماجی فاصلے پر عمل کیے بغیر لوگ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔
ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ میں لوگ مسلسل احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ راج گڑھ ڈسٹرکٹ کلکٹر کی جانب سے یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ اب کسی شخص کو ماسک کے بغیر پیٹرول و ڈیزل نہیں دیا جائے گا۔ جو ماسک پہنا ہوگا اسی کو پیٹرول اور ڈیزل ملے گا۔
کسی بھی پٹرول پمپ پر سب سے زیادہ تعداد میں دو پہیں والے پٹرول لینت آتے ہیں، لہذا جہاں دو پہیے والے ڈرائیوروں کے لیے پہلے سے ہی ہیلمٹ کا قانون نافذ ہے۔ اسی طرح اب ماسک بھی ضروری کر دیا گیا ہے۔
کلکٹر نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ 'کووڈ ۔19 کورونا وائرس کے انفیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے مدھیہ پردیش موٹر اسپرٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل آرڈر 1980 کے سیکشن 10 کے تحت حکم دیا گیا ہے کہ 'ضلع کے ہر ڈیزل پٹرول پمپ پر بغیر ماسک کے کسی کو پیٹرول اور ڈیزل نہیں دیا جائے گا۔