ETV Bharat / state

Congress councilors resign: مدھیہ پردیش کانگریس کے 9 مسلم کونسلرز نے دیا استعفیٰ - کانگریس دفتر میں کانگریس مردہ باد کے نعرے

مدھیہ پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں لگاتار جیت درج کرنے والے کانگریس کونسلرز کے ٹکٹ کاٹ دیئے جانے سے بھوپال کے شمالی حلقے کے 9 کونسلرز نے بغاوت کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے واضح رہے کہ یہ تمام کونسلرز مسلم ہیں- Nine Congress councilors resign In MP

Nine Congress councilors resign
مدھیہ پردیش: کانگریس کے 9 کونسلرز نے دیا استعفی
author img

By

Published : Jun 19, 2022, 4:30 PM IST

مدھیہ پردیش: میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے اعلان کے بعد ریاستی کانگریس نے میئر کے عہدے کے لیے وبھا پٹیل کو میدان میں اتارا۔ وہیں کانگریس نے 85 وارڈوں کے لیے کونسلرز امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے- کانگریس نے اس مرتبہ آدھے سے زیادہ سابق کونسلروں کے ٹکٹ کاٹ دیے ہیں- ان میں کئی سینئر کونسلر بھی شامل ہے جو لگاتار دو یا تین بار سے جیت درج کرتے چلے آرہے ہیں۔ ان میں زیادہ تر مسلم امیدوار ہیں۔ فہرست کے جاری ہوتے ہی کانگریس کونسلرز نے ٹکٹ کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے کانگریس دفتر میں کانگریس مردہ باد کے نعرے بلند کیے اور اپنا استعفی کانگریس کے ذمہ دار کیلاش مشرا کو دے دیا ہے-

مدھیہ پردیش: کانگریس کے 9 کونسلرز نے دیا استعفی

سابق کونسلر عبدالشفیق نے کہا کہ جس طرح سے کانگریس نے کونسلرز کے ٹکٹ تقسیم کیے ہیں وہ پوری طرح سے غلط ہے۔ کیونکہ ایک ایک وارڈ میں کونسلر گزشتہ 30،40 سال سے محنت کرتے چلے آرہے ہیں اور لگاتار دو سے تین بار جیت بھی درج کرا چکے ہیں۔ ایسے لوگوں کے ٹکٹ کاٹ کر کانگریس نے اس بار ان لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے جو کام نہیں کرتے ہیں اور صرف چاپلوسی کرتے ہیں۔ اس بار کانگریس نے کہا تھا کہ ان لوگوں کو ٹکٹ دیا جائے گا جو اسی علاقے کے رہنے والے ہیں لیکن جب ٹکٹ تقسیم کیے گئے تو ایسے لوگ سامنے آرہے ہیں جنہیں اس علاقے کے لوگ جانتے تک نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ جب کانگریس کے اعلی ذمہ داران سے بات کی گئی تو انہوں نے صاف طور سے کہہ دیا کہ ہم نے تو ٹکٹ تقسیم کر دیا ہے اب آپ جو چاہے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اس بار ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا ہے جن کے نام خراب ہیں جو معاشرے میں صحیح پہچان نہیں بنا پائے ہیں۔ جتنے بھی سابق امیدواروں کے ٹکٹ کانگریس نے کاٹے ہیں انہوں نے اپنا اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے اگر کانگریس اپنا فیصلہ نہیں بدلتی ہے تو اب تمام امیدوار آزاد امیدوار کے طور پر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات لڑیں گے۔

سابق کونسلر شاہد علی نے کہا کہ سبھی 9 مسلم کونسلرز نے پچھلی بار جیت درج کر تھی اس کے باوجود ٹکٹ نہ دیے جانے پر کانگریس دفتر میں آکر ہم نے اپنا استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا اس بار کانگریس نے ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے جن کا کانگریس پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے- اس بار کانگریس نے چاپلوس لوگوں کو ہی ٹکٹ دیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس نے اس مرتبہ ٹکٹ کو لے کر اعلان کیا تھا کہ جو جس وارڈ کا ہے اسے وہیں سے ٹکٹ دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا وہاں سے لگاتار جیت حاصل کرنے والے امیدواروں کو ہٹا کر دوسرے امیدواروں کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے جس سے پرانے امیدواروں میں ناراضگی بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے شمالی اسمبلی حلقے کے 9 مسلم کونسلر نے اپنا استعفی دے کر آواز بلند کی ہے اور آزاد طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے-

یہ بھی پڑھیں: Politics Of Muslim Vote Bank: 'کانگریس نے مسلمانوں کو صرف ووٹ کے لیے استعمال کیا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.