ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی Maulana Azad National University کے ریجنل سینٹر بھوپال میں نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 New National Education Policy Seminar پر دو روزہ سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا آج اختتام ہوا۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریجنل سینٹر بھوپال میں منعقدہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر دو روزہ سیمینار آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقد کیا گیا تھا۔New National Education Policy Seminar
اس سیمنار میں کلکتہ، پٹنہ، دہلی، علی گڑھ، اورنگ آباد، بھوپال، حیدرآباد، دربھنگہ، نوئیڈا اور مالیگاؤں سے اساتذہ، پروفیسر، دانشورں اور صحافیوں نے تقریبا 35 مقالے پیش کیے۔ New National Education Policy Seminar
اس دو روزہ سمینار میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر غور و فکر کیا گیا اور قومی ترقی میں اردو زبان کس طرح سے اپنا موثر رول ادا کرسکتی ہے، اس پر مقالے پیش کیے گئے۔ New National Education Policy Seminar
یہ بھی پڑھیں؛ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے متعلق بی جے پی کا رویہ بے نقاب،کیمپس فرنٹ
آج کے جلسے میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طالبات اور اساتذہ کے علاوہ شہر کے معزز شخصیات نے شرکت کی اور اس طرح کے سیمینار کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا۔ New National Education Policy Seminar