تقریبا آٹھ دس دن پہلے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ ہٹائے گئے بورڈ کی جگہ پر دوسرا بورڈ لگانے کی بات میونسپل کارپوریشن کرتا رہا لیکن اس سمت میں کوئی پہل نظر نا آتے دیکھ کر لوگوں نے خود اپنے خرچ سے ایک نیا بورڈ بنواکر اقبال میدان کے کنارے نصب کروایا ہے۔
اقبال میدان پر تقریبا 35 برس پرانے بورڈ کو ایک ہفتہ پہلے اچانک میونسپل کارپوریشن عملہ خاموشی سے کاٹ کر لے گیا تھا- لیکن کسی نے اس بورڈ کو ہٹائے جانے کی ذمہ داری نہیں لی- اس دوران میونسپل کمشنر نے اس بات کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ بورڈ خراب ہوگیا تھا اس کی جگہ جلد ہی نیا بورڈ لگایا جائے گا-
شاعر مشرق علامہ اقبال کے نام سے منسوب اور کھرنے والے میدان کے کنارے ' اقبال میدان بھوپال' نام سے منسوب بورڈ ہٹائے جانے پر شہر کے لوگوں میں اسے تاریخی وراثت سے چھیڑچھاڑ بتاتے ہوئے سخت اعتراض جتایا تھا-