ETV Bharat / state

اندور میں کورونا وائرس کے 99 نئے کیسز - اندور کی خبر

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر 99 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ایک شخص کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

اندور: کورونا وائرس کے 99 نئے کیسز کی تصدیق

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 7:44 PM IST

صوبے کا صنعتی شہر جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے 99 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں اس وبا کے سب ایک مریض کی موت بھی درج کی گئی ہے۔

کورونا بلیٹن کے مطابق ضلع اندور میں 1565 لوگوں کے جانچ نمونے لیے گئے تھے جس میں سے 99 کی رپورٹ مثبت آئی۔ وہیں 1444 لوگوں کی رپورٹ منفی آئی۔

حالانکہ کورونا وائرس سے متاثر 30 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 705 مریض زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع اندور میں اب تک 1 لاکھ 26 ہزار 835 لوگوں کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس سے میں 6 ہزار 556 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ساتھ ہی اس مہلک وبأ سے 4 ہزار 549 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اندور میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے۔

حالانکہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے انتظامیہ اور محکمۂ صحت ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اس کے باوجود بھی شہر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.