ETV Bharat / state

Mutiny Among Congress Leaders مدھیہ پردیش کے شمالی اسمبلی حلقے میں کانگرس لیڈران میں بغاوت - کانگرس کے سینئر لیڈر ناصر اسلام

کانگریس نے مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے، جاری کی گئی فہرست کے بعد کانگریس امیدواروں میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ کانگیس کے لیڈر فہرست میں نام نہ ہونے پر آپس میں ایک دوسرے کی مخالفت اور احتجاج کر رہے ہیں۔

Mutiny Among Congress Leaders
مدھیہ پردیش کے شمالی اسمبلی حلقے میں کانگرس لیڈران میں بغاوت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 8:01 PM IST

مدھیہ پردیش کے شمالی اسمبلی حلقے میں کانگرس لیڈران میں بغاوت

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے مدد نظر جاری کی گئی، کانگرس کی دوسری فہرست میں شمالی اسمبلی حلقے سے عارف عقیل جو کہ پچھلے 6 بار کے رکن اسمبلی رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی بیماری کے چلتے اپنے بیٹے عاطف عقیل کے لیے کانگرس سے ٹکٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ کانگرس پارٹی نے اپنی دوسری امیدواروں کی فہرست میں عاطف عقیل کا نام شامل کیا۔

جس کے بعد کانگرس پارٹی کے وہ سینیئر لیڈران جو شمالی اسمبلی حلقے سے خود کو کانگرس کا امیدوار مان رہے تھے، انہوں نے بغاوت کر دی ہے۔ اس موقع پر کانگرس کے سینئر لیڈر ناصر اسلام نے کہا کہ اس بار پارٹی نے لیڈران کی صلاحیتوں کو نہیں دیکھا بلکہ سازشوں کو دیکھا ہے اور سازشیں ہی کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگرس پارٹی نے اس بار سروے کروا کر ٹکٹ تقسیم کی ہے، لیکن یہ ایک ایسا سروے ہے کہ شمالی اسمبلی حلقے میں عارف عقیل کے بیٹے عاطف عقیل کو ٹکٹ تو دیا گیا لیکن ان کے گھر میں ہی اس کی مخالفت کی جا رہی ہے، اس پر توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سروے کے نام پر بیوقوف بنانے کا کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے عارف عقیل کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے رکن اسمبلی رہتے ہوئے شمالی اسمبلی حلقے سے کئی بڑے بڑے انسٹیٹیوٹ، اسپتال اور سرکاری دفاتر کو دوسرے مقامات پر شفٹ کر دیا گیا، لیکن انہیں بچانے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ جس طرح سے کانگرس نے اپنا امیدوار عاطف عقیل کو بنایا ہے اسے کوئی قبول نہیں کر رہا ہے اور شمالی اسمبلی حلقے سے 6 امیدوار ان کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نئے بھوپال میں ترقیاتی کام، پرانا بھوپال نظر انداز

ناصر اسلام نے صاف طور سے کہا کہ چاہے انہیں کانگرس ٹکٹ نہ دے، لیکن وہ اس بار شمالی اسمبلی حلقے سے الیکشن ضرور لڑیں گے۔ وہیں کانگرس کے ہی لیڈر سعود خان نے بھی کانگرس سے بغاوت کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہو کر شمالی اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگرس لیڈر سعود خان جو کہ عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے، انہوں نے بتایا کہ شمالی اسمبلی حلقے کی بدحالی عوام جانتی ہے۔ کہیں نہ کہیں ترقی کے نام سے، کام کے نام سے اور بدلاؤ کے نام سے ووٹ دیا جائے گا۔ نہ کہ کسی کے رسوق یا اس کے بیٹے کے نام پر ووٹ دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں غصہ ہے اور وہ اس بار بدلاؤ چاہتی ہے۔ یقینا اس بار بدلاؤ ضرور آئے گا۔ عام آدمی پارٹی کے کام کرنے کے طریقے سے عوام خوش ہے، اس لیے اگر ملک اور صوبے کو کوئی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے، تو وہ عام آدمی پارٹی ہے۔ اس لیے نہ تو ہاتھ کا پنجہ اور نہ ہی کمل کا پھول، اس بار جھاڑو لگائے گی سب کی دھول۔

وہیں جس طرح سے کانگریس سے بغاوت کر لیڈران دیگر پارٹی یا آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس پر کانگرس کے سینئر ترجمان عباس حفیظ نے کہا کہ مسلم اکثریت والے اسمبلی حلقوں میں بہت سے دعویدار دیکھے گئے ہیں، لیکن جب پارٹی نے سروے کیا اور جن کے نام سامنے آئے، انہی کو ٹکٹ دیا گیا۔ اگر جنہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے تو وہ میدان میں خود کو آزمانے نکل سکتے ہیں، لیکن پارٹی نے جسے اپنا چہرہ بنایا ہے وہ پارٹی کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگرس کی جو فہرست جاری ہوئی ہے، اس کا مقصد یہی تھا کہ ہم بھارتی جنتہ پارٹی کو ناکام بنائیں اسے ہرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھوپال: کانگریس کارکنان کا مہنگائی کے خلاف احتجاج
واضح رہے کہ ریاستی کانگرس پارٹی نے اپنے امیدواروں کی فہرست تو جاری کر دی ہے۔ جس کے بعد لگاتار کانگرس کے لیڈران اور کارکنان کہیں مخالفت کر رہے ہیں تو کہیں احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں۔ اب آنے والے وقت میں دیکھنا ہوگا کہ ان باغی لیڈران کا اگلا قدم کیا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.