ریاست اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے قومی سطح پر فنڈز جمع کئے جا رہے ہیں، اس دوران اس مہم میں مسلم سماج کے لوگ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، جس سے بھارت میں بھائی چارہ کو فروغ مل رہا ہے، اس سلسلے میں مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ شہر کے مختلف علاقوں میں چندہ جمع کرنے کی مہم چل رہی ہے جس میں مسلمان بھی حصہ لے رہے ہیں۔
شہر کے حاجی پور کے رہائشی چمن خان نے مندر کی تعمیر کے لئے تین ہزار روپئے بطور چندہ دیا، چمن خان نے بتایا کہ میں مذہب کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہوں، میرا ماننا ہے کہ حلال کمائی کو مندر یا مسجد کی تعمیر پر خرچ کرنے سے اللہ اور بھگوان دونوں خوش ہوتے ہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔