ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں مسلم تنظیمیں متحد - اوشاٹھاکر کا متنازع بیان

ریاستی وزیر اوشاٹھاکر کے مدارس اور وقف بورڈ پر دیے گئے متنازعہ بیان کے خلاف مدھیہ پردیش میں مسلم تنظیمیں متحد ہوگئی ہیں۔

مدھیہ پردیش میں مسلم تنظیمیں متحد
مدھیہ پردیش میں مسلم تنظیمیں متحد
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 2:37 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ریاستی وزیر اوشاٹھاکر نے مدارس اور وقف بورڈ پر متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد مسلم طبقے میں ناراضگی ہے۔

وہیں دوسری جانب مسلم تنظیموں نے متحدہو کرسخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بیان دیا گیا ہے وہ بہت افسوسناک ہیں، اور ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں مسلم تنظیمیں متحد

تنظیموں نے ریاست کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ان سے مطالبہ کیا کہ 'انہیں برخاست کیا جائے، کیوں کہ ان کے اس بیان سے مسلم طبقہ کو ٹھیس پہنچی ہے'۔

تنظیموں نے کہا کہ پہلے اوشاٹھاکر کو مدارس کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہیے، کیونکہ بھارت کے ان مدارس کی وجہ سے ہی وطن کا نام اونچا ہوتا رہا ہے، اور آزادی کی جنگ میں سب سے زیادہ حصہ لینے والے لوگ مدارس کے تھے۔

منشی پریم چند سے لے کر اے پی جی عبدالکلام صاحب تک مدارس تعلیم حاصل کر چکے ہیں، تنظیموں کے ذمہ داران کے مطابق یہ انتخابات کے وقت کیا جا رہا ہے جو پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔

مدھیہ پردیش میں مسلم تنظیمیں متحد
مدھیہ پردیش میں مسلم تنظیمیں متحد

تنظیموں نے مزید کہا کہ جس سے بھی اس ملک کو خطرہ ہو اس کی جانچ کرنا چاہیے چاہے وہ مدارس یا پھر سرسوتی مندر یا پھر مذہب کے ذریعہ چلائے جانے والی تعلیمی سرگرمیاں۔

جس طرح اوشاٹھاکر نے بیان دیا ہے اس سے لاکھوں جنگ آزادی میں قربانیاں دینے والوں کی بےعزتی کی گئی ہے۔

وہیں اوشاٹھاکر نے مدارس پر بیان دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کی مدھیہ پردیش وقف بورڈ کو جو ریاستی حکومت کی جانب سے گرانٹ دی جاتی ہے اسے بند کر دینا چاہیے۔

اس پر مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ بے شک ہمیں گرانٹ نہ دیں، لیکن حکومت اپنے وقف املاک پر کیے گئے ناجائز قبضے ہٹادے۔

مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر ریاستی وزیر کے اس بیان کے بعد میں ان پر کوئی سخت قدم نہیں اٹھائے جاتے ہیں تو وہ کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.