ETV Bharat / state

بھوپال: ہاتھرس معاملے پر مسلم تنظیموں کا زبردست احتجاج - گینگ ریپ معاملہ

دارالحکومت بھوپال میں اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں ہوئے عصمت دری کے معاملہ پر احتجاج جاری ہے۔ آج احتجاج میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مظاہرین وزیراعظم نریندر مودی، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور شیوراج سنگھ چوہان کو چوڑیاں بھیجیں گے۔

muslim organisations protest against hathras gang rape case in bhopal
ہاتھرس معاملے کو لیکر مسلم تنظیموں نے احتجاج کیا
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 4:20 PM IST

اترپردیش میں ہوئے عصمت دری معاملہ کے ساتھ مدھیہ پردیش میں بھی لگاتار پیش آرہے عصمت دری کے معاملوں کو لیکر بھوپال کی سبھی مسلم تنظیمیں تاریخی اقبال میدان پر سہ روزہ احتجاج کر رہی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

احتجاج میں لوگوں نے اتر پردیش کے ہاتھرس سانحہ کے ملزمین کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی اس معاملے میں حکومتوں کے ذریعے کی گئی لاپروائی کی سخت مذمت کی گئی۔

احتجاج میں آئی خواتین اور لڑکیوں کا کہنا ہے کہ جس طرح کے جرائم ملک میں خواتین کے ساتھ پیش آ رہے ہیں، اس پر سخت قانون بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے واقعات پر لگام لگائی جا سکے۔

مزید پڑھیں:

ہاتھرس ریپ متاثرہ کے اہلخانہ کو سکیوریٹی فراہم

آج اس سہ روزہ احتجاجی مظاہرہ کا آخری دن ہے اور آج کے دن یہاں مظاہرین نے جس طرح سے حکومتوں کے رویوں کو دیکھا ہے، اس کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کو تحفے میں چوڑیوں کا نذرانہ بھیجا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.