ETV Bharat / state

Talent Search Exam بھوپال میں مسلم طلباء کے لئے ٹیلینٹ سرچ امتحان

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی مسلم طلباء کے لئے ٹیلنٹ سرچ کے تحت امتحانات کا اہتمام کرتی ہے تاکہ اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء میں مقابلہ جاتی امتحانات سے متعلق بیداری پیدا سکےTalent Search Exam

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 6:54 PM IST

بھوپال میں مسلم طالبات کے لئے ٹیلینٹ سرچ امتحان

بھوپال: مقابلے کے اس دور میں وہی قوم آگے ہے، جس نے ٹائم مینجمنٹ کے ساتھ اپنی بہترین صلاحیتوں کے حسین امتزاج سے منزل کو حاصل کیا ہے۔ مسلم قوم کے طلبہ میں بے پناہ صلاحیتوں کے باؤجود وہ اپنی منزل سے اس لئے دور رہتے ہیں، کیونکہ ان کے یہاں ٹائم مینجمنٹ کی کمی اور صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کا موقع نہیں ملتا ہے ۔Muslim Education And Career Promotion society Organise Talent Search Exam For Muslim Students

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کی کوشش ہے کہ دوسری قوموں کی طرح مسلم قوم کے طلبہ بھی مقابلہ کے سبھی امتحان میں شریک ہوں اور اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منزل کو حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار بھوپال میں مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیلنٹ سرچ امتحان کے موقع پر دانشوروں نے کیا ۔

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے کہا کہ یہ مقابلہ کا دور ہے اور ہر چیز کمپٹیٹو امتحان سے جڑی ہوئی ہے۔ جب آئی اے ایس اور آئی پی ایس یا دوسرے امتحانات کے نتائج آتے ہیں، تو قوم کے لوگ کہتے ہیں کہ مسلم کمیونٹی کا فیصد بہت کم ہے۔ لیکن لوگ یہ بات نہیں بتاتے کہ ان امتحانات میں مسلم طلبہ کی شرکت کتنی تھی۔ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی چاہتی ہے کہ مسلم طلبہ کی پوشیدہ صلاحیت کو منطر عام پر لایا جائے اور ان کے اندر چھوٹی کلاس سے ہی مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کی عادت ڈالی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Islamic Quiz and Speech Competition اُجین میں سیرت النبی کمیٹی نے اسلامی کوئز اور تقریر کمپیٹیشن کا انعقاد کیا

انہوں نے کہا کہ آج کل کے امتحانات میں او ایم آر شیٹ استعمال کی جاتی ہے ۔ ہم لوگوں نے بھی ٹیلنٹ سرچ کے امتحان میں او ایم آر شیٹ کا استعمال کیا ہے ۔ تاکہ طلبہ ابھی سے یہ باتیں سیکھ سکیں اور انہیں یہ بھی معلوم ہوسکے کہ مقابلہ جاتی امتحانات کے پیپرس کیسے ہوتے ہیں اور اسی کے مطابق اپنی تیاری کو انجام دے سکیں۔ مقابلہ میں جو طلبہ کامیاب ہوں گے، انہیں پچاس ہزار تک کے انعام دئے جائیں گے ۔ یہ انعام انہیں بڑے پروگرام میں دیا جائے گا ۔ تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ دوسروں کے لئے نظیر بن سکیں۔

وہیں مقابلہ جاتی امتحان میں شرکت کے لئے آئے طلبات کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس امتحان میں اس لئے شریک کی ۔ تاکہ خود کو ثابت کرسکے کہ ہماری تیاری کس سطح پر ہے اور ہمیں آئندہ کسی مقابلہ میں شریک ہونے کے لئے کس سطح پر تیاری کی ضرورت ہے ۔ امتحان میں شریک ہوکر اچھا لگا اور اس طرح کے امتحنات ہوتے رہنا چاہیئے۔ Muslim Education And Career Promotion society Organise Talent Search Exam For Muslim Students

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.