ETV Bharat / state

Honorary Programme In Bhopalمسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پرموشن سوسائٹی کی جانب سے اعزازی تقریب

بھوپال کی تنظیم مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پرموشن سوسائٹی (می کیپس) کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دانشوروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم طلبہ کو سائنسی مزاج سے آشنا کیا جانا ضروری ہے۔ Honorary Programme In Bhopal

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پرموشن سوسائٹی کی جانب سے اعزازی تقریب

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 2:56 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی فعل تنظیم مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی کے زیراہتمام بھوپال میں اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ Muslim Education And Career Promotion Society Conduct Honorary Programme In Bhopal

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پرموشن سوسائٹی کی جانب سے اعزازی تقریب

اس موقع پر دانشوروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کتاب حکومت کو اپنے گھر میں رکھ کر دوسروں سے منزل کی تلاش کی سرگردانی کی کوشش نے مسلم قوم کو دوسری اقوام سے بہت پیچھے کر دیا ہے۔ مسلم طلباء بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ بس انہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں سائنسی مزاج سے آشنا کیا جائے۔

واضح رہے کہ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی کے ذریعہ بھوپال ہی نہیں مدھیہ پردیش کے میریٹوریئس طلباء، سماج کے پسماندہ گھرانوں کے طلباء اور وہ طلبا جو کورونا کا قہر میں سرپرستوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے اور انہیں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے انہیں وظائف دیے جاتے ہیں۔

کورونا کے سبب گزشتہ دو سالوں میں بڑی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا تھا۔اب حالات سازگار ہونے کے بعد نہ صرف بڑے پیمانے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا بلکہ طلباء کو وظائف تقسیم کرنے کے ساتھ انہیں کیرئیر کو لیکر گائیڈ بھی کیا گیا۔ یہاں ایک خاص بات یہ بھی ہے کی سوسائٹی کو مسلم سماج کے مالی تعاون سے ضرور چلایا جاتا ہے لیکن اس کے دروازے بلا لحاظ مذہب و ملت سبھی کے لئے یکساں طور پر کھلے ہیں۔ آج تقریب میں اکشت وشوکرما اور ارجن کنال کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا ۔

مشہور موٹیویشنل اسپیکر ثمر صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقراء کی بات کرنے والے قوم قرآن کی تعلیم پر غوروخوص نہیں کرتی ہے جس کے سبب زندگی کے مختلف شعبہ حیات میں اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دیگر قوموں کے طلباء کی طرح اس قوم کے طلباء میں بھی صلاحیت کی کمی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Free Training in Bhopal بھوپال میں ضرورت مند خواتین کو مفت ٹریننگ

بس انہیں وقت کے دھارے کے ساتھ جوڑنے اور ان میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔جس دن ہمارے بچوں نے ہر چیز کو سائنسی نقطہ نظر سے دیکھنا شروع کیا اور تعلیم کے حصول کو زندگی کا مقصد بنا لیا۔ اس دن انہیں منزل پر پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ آج کی اس اعزازی تقریب میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلبا کو جہاں وظائف تقسیم کئے گئے تو وہیں ان کی حوصلہ افزائی کیلئے انھیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔Muslim Education And Career Promotion Society Conduct Honorary Programme In Bhopal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.