اندور ہنی ٹریپ معاملے کے بعد سرخیوں میں آئے مافیا کے نام کے بعد وزیراعلی کمل تھ نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کی صنعتی شہر میں کسی بھی غیر سماجی عناصر کو بخشا نہیں جائے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
کمشنر آکاش ترپاٹھی نے اس سلسلے میں محکمہ افسران کا اجلاس طلب کیا اور 11 قسم کے مافیا راج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جو عام لوگ جن سے متاثر ہے۔
مافیا کے غیر قانونی کاروبار کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں اور دیگر اہداف پر بھی کاروائی کی جائے گی یہ 11 مافیا راج ہیں فروتی, غیر قانونی قبضہ, کوآپریٹیو اداروں کے ذریعے قبضہ کرنا, غیر قانونی بسوں کو چلانا شراب کی سمگلنگ, غیر قانونی کالونیاں بسانا, سرکاری زمینوں پر قبضہ منشیات کا کاروبار, ملاوٹ خور ی, چٹ فنڈ, غیرقانونی خدائی اور بلیک میلنگ ہے۔
اسی سلسلے میں انتظامیہ نے ایک سیل بھی منعقد کیا ہے اگر کسی کے ساتھ کوئی ظلم ہوا ہے تو وہ اس سے رابطہ قائم کر اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے۔
فی الحال پولیس نے کئی معافیوں کے گھر فیکٹریوں کو نیست نابود کر کچھ معافیوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ایس پی یوسف قریشی نے بتایا کہ آپریشن مافیا کلین کے تحت معافیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں ابھی تک 11 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے یہ سبھی شہر کے نامور مافیا ہیں جن کے خلاف پہلے سے ہی معاملے درج ہیں کچھ مافیوں کو ہم نے گرفتار کیا ہے اور کچھ ابھی فراز چل رہے ہیں جن کی ہمیں تلاش ہے۔