ETV Bharat / state

Besharam Rang controversy مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے سینسر بورڈ کے فیصلے کا استقبال کیا - بھوپال نیوز

پٹھان فلم تنازع پر ریلیز سے قبل سینسر بورڈ نے نظر ثانی شدہ ورژن جمع کرنے کو کہا۔ سینٹرل بورڈ کے اس فیصلے کا مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے خیر مقدم کیا۔ Besharam Rang controversy

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 31, 2022, 6:52 AM IST

بھوپال: شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی فلم پٹھان کے گانے 'بےشرم رنگ' کے کپڑوں میں قابل اعتراض مناظر فلمانے پر ریاست میں شدید احتجاج کیا گیا۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا، اسمبلی اسپیکر گریش گوتم اور یہاں تک کہ لیڈر حزب مخالف ڈاکٹر گووند سنگھ نے بھی اعتراض کیا تھا۔ کئی ہندو تنظیموں نے بھی اس کی مخالفت کی۔ مسلسل احتجاج کے بعد اس فلم کے قابل اعتراض مناظر میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ سینٹرل بورڈ فار فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی ) نے فلم سازوں کو تبدیلی کے لئے کچھ تجاویز دیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے سینسر بورڈ کے فیصلے کا استقبال کیا

سینٹرل بورڈ فار فلم سرٹیفیکیشن کے چیئرپرسن پرسون جوشی نے کہا کہ ہم نے فلم بنانے والوں سے کہا ہے کہ وہ فلم کی ریلیز سے پہلے نظرثانی شدہ ورژن ہمارے پاس جمع کرائیں۔ سنسر بورڈ نے فلم کو قریب سے دیکھنے کے بعد یہ مشورہ دیا۔ سی بی ایف سی کے چیئرپرسن پرسون جوشی نے پٹھان پر کہا کہ سینسر بورڈ نے ہمیشہ تخلیقی صلاحیتوں اور سامعین حساسیت کے درمیان توازن برقرار رکھتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم بات چیت کے ذریعے کوئی نہ کوئی راستہ نکال سکتے ہیں۔ Besharam Rang controversy

واضح رہے کہ فلم 25 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ وہی مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے فلم پٹھان کے حوالے سے کہا کہ سینسر بورڈ کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔ فلم اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کو لے کر ہنگامہ آرائی کے درمیان سینسر بورڈ نے اہم ہدایت دی ہیں۔ سینسر بورڈ نے فلم کے کچھ مناظر کے علاوہ گانے 'بےشرم رنگ' کی فلم بندی میں بھی تبدیلی کرنے کو کہا ہے۔ وزیر داخلہ نے فلم پٹھان کے معاملے میں سنسر بورڈ کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ معاملہ میرے سامنے آیا تب ہی میں نے کہا تھا کہ ریل لائف بھی حقیقی زندگی کو متاثر کرتی ہے۔ پروڈیوسر، ہدایتکار، فلمسازاور فنکار کو اس کا خیال رکھنا چاہیے۔

غور طلب ہے کہ فلم پٹھان کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ فلم کے گانے 'بےشرم رنگ' کو لے کر ملک میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ بھگوا رنگ کے کپڑوں میں قابل اعتراض مناظر فلمانے پر مدھیہ پردیش میں بھی کافی احتجاج ہوا تھا۔ جس میں سیاسی لیڈران کے ساتھ ہندو تنظیموں نے مخالفت کرتے ہوئے فلم پٹھان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ Besharam Rang controversy

یہ بھی پڑھیں : Besharam Rang controversy: بھارتی سینسر بورڈ کی پٹھان کے میکرز کو ہدایت، فلم اور گانوں میں تبدیلیاں کی جائیں

pathaan controversy 'رنگ کی وجہ سے پٹھان میں تبدیلی کرنے کا مشورہ دینا غلط'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.