ETV Bharat / state

Noori Khan House Arrest in Ujjain کانگریس لیڈر نوری خان گھر پر نظربند - اجین اردو نیوز

مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ اجین میں سنہنستھ میلے کی وجہ سے مقامی لوگوں کے آشیانے اجاڑے جارہے ہیں اور کچھ لوگوں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ وہیں وزیر اعلی شیوراج چوہان اجین دورے پر ہیں۔ اسی دوران کانگریس لیڈر نوری خان وزیر اعلی کو ایک میمورنڈم دینا چاہتی تھیں لیکن پولیس نے انہیں روک دیا اور گھر پر ہی نظر بند کر دیا۔ Noori Khan House Arrest In Ujjain

Noori Khan House Arrest In Ujjain
کانگریس لیڈر نوری خان گھر پر نظربند
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 1:37 PM IST

کانگریس لیڈر نوری خان گھر پر نظربند

اجین: مدھیہ پردیش کانگریس وومن کی نائب صدر نوری خان کو اجین میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا سے بریک کے بعد وہ اپنے گھر آرام کرنے پہنچی تھیں جس کے بعد انہیں گھر میں ہی نظر بند کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اجین دورے پر ہیں۔ نوری خان وزیر اعلی سے ملاقات کرکے سنہنستھ میلے سے متعلق لوگوں کے مکان ہٹائے جانے کے خلاف ایک میمورنڈم دینے والی تھیں، لیکن انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔ Noori Khan House Arrest In Ujjain

واضح رہے کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اجین میں جل مہوتسوکے افتتاحی پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں ۔ وہیں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کانیپورا میں وزیراعظم آواس اسکیم کے تحت 152 خاندان کو نئے گھر دیئے۔ اسی دوران نوری خان وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کو سنہنستھ میلے کے لیے گھر خالی کرنے کا الٹی میٹم دینے کے معاملے میں میمورنڈم دینے نکلی تھی لیکن اسی وقت پولیس نے انہیں گھر کے گیٹ پر ہی روک دیا اس دوران ان کی پولیس کے ساتھ جم کر بحث بھی ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون پولیس اہلکار نوری خان کا ہاتھ پکڑتے ہوئے انہیں ان کے گھر کے اندر لے جاتی نظر آ رہی ہے۔ اس دوران نوری خان خاتون پولیس اہلکار سے ہاتھ چھڑانے کی کوشش بھی کی۔ وہیں نوری خان اپنی اسکوٹی میں جا کر بیٹھ گئی اور وزیر اعلی سے ملنے جانا چاہتی تھی لیکن خاتون پولیس اہلکار ان کی اسکوٹی کی چابی نکال لی۔اسی دوران خاتون پولیس اہلکار اور نوری خان کے درمیان بحث ہوئی جس کے بعد انہیں نظر بند کردیا گیا۔ نور خان نے کہا کہ وہ غریبوں کی پریشانیوں کو بتا کر وزیراعلی سے اس کا حل چاہتی تھی لیکن پولیس نے وزیراعلی سے ملنے کے لیے روکا اور گھر سے ہی نکلنے نہیں دیا نہ گاڑی سے نہ پیدل جانے دیا ۔ Noori Khan House Arrest In Ujjain

نوری خان نے اس پورے واقعے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس جواب دے کہ مجھے نظر بند کیوں کیا گیا ہے۔ نوری نے کہا کہ میں اپنے گھر کیوں نہیں نکل سکتی، میں صرف اپنے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کو میمورنڈم دینا چاہتی تھی۔ نوری خان نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بنائی اور کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ جس میں کچھ پولیس اہلکار نوری خان کو گھر سے باہر نکلنے سے روکتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ Noori Khan House Arrest In Ujjain

یہ بھی پڑھیں : Ujjain Simhastha mela 2028 اجین میں انتظامیہ کی جانب سے مسلمانوں کو مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.