مدھیہ پردیش حکومت کے مالی سال 22-2021 کے لئے آج اسمبلی میں پیش کئے گئے سالانہ بجٹ میں 'خود انحصار مدھیہ پردیش' پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ جگدیش دیوڑہ نے اپنی بجٹ تقریر کے آغاز میں کہا کہ ارجن کا ہدف 'چڑیا کی آنکھ' کی طرح ریاستی حکومت کا ہدف 'خود کفیل مدھیہ پردیش' ہے اور اسی طرح بجٹ میں التزامات کئے گئے ہیں۔ اس کے تحت بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی اور توسیع پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔
دیوڑہ نے 'پیپر لیس بجٹ' کے تصور کے تحت بجٹ پر تقریر کی۔ کورونا بحران سے ابھرنے کی کوششیں بھی بجٹ میں دکھائی دیں۔ بجٹ کا حجم دو لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔