ETV Bharat / state

MP Govt Lifts All Curbs as Covid Cases Drop: مدھیہ پردیش میں کورونا سے متعلق پابندیاں ختم، اسکول اور تفریحی مقامات دوبارہ کھلیں گے

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔ دراصل مدھیہ پردیش میں کورونا معاملات میں کمی آنے کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ MP Govt Lifts All Curbs as Covid Cases Drop

مدھیہ پردیش میں کورونا سے متعلق پابندیاں ختم، اسکول اور تفریحی مقامات دوبارہ کھلیں گے

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 3:40 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں رات کے کرفیو کے ساتھ تمام پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ اب اسکول اور کالج پوری صلاحیت کے ساتھ کھل سکیں گے۔ MP BJP Govt to Reopen Schools with full Capacity اس کے ساتھ ساتھ تمام سماجی، تجارتی، ثقافتی ،سیاسی اور مذہبی، تفریحی، کھیل اور میلے کی تقریبات منعقد کی جاسکیں گی۔ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اپنے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ یہ احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہوگئے ہیں۔ MP Govt Lifts All Curbs as Covid Cases Drop

مدھیہ پردیش میں کورونا سے متعلق پابندیاں ختم

وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں کورونا کی پازیٹیوی کی شرح اور ایکٹیو کیس مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے وبا پر قابو پانے کے مقصد سے نافذ کی گئی تمام پابندیوں کا ختم کردیا جاتا ہے۔ تمام اسکول، کالج اور ہاسٹل پوری استعداد کے ساتھ چل سکیں گے۔ شادیوں اور جنازوں کے لیے بھی تعداد کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ حکم کے مطابق کلکٹر ایسے علاقوں کو مائیکرو کنٹنیمنٹ زون قرار دے کر ضروری پابندیاں لگا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ انفیکشن مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے، اس لیے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور کووڈ رہنما خطوط پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن کی رفتار کم ہونے کے بعد اب مرنے والوں کی تعداد بھی کم ہونے لگی ہے۔ ایک ہفتہ قبل تک روزانہ 7 سے 9 مریض دم توڑ رہے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 2612 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں اور 3 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ دارالحکومت بھوپال کے لئے بھی راحت کی خبر ہے 11 دنوں کے بعد بھوپال میں کورونا سے ایک بھی موت درج نہیں ہوئی ہے۔ اس وقت ریاست کے اسپتالوں میں 637 مریض داخل ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں انفیکشن کی شرح میں کمی آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحت یابی کی شرح یعنی صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران روزانہ اوسطاً 6 اموات ہو رہی تھیی۔ انہی سب حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاست میں تمام کورونا پابندیوں کو ختم کردیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.