ETV Bharat / state

MP shahdol Accident عمریا میں کار درخت سے ٹکرائی، شہڈول کے منرل انسپکٹر سمیت متعدد افراد ہلاک

سالگرہ کی تقریب سے لوٹ رہے سرکاری افسران کی ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔سالگرہ کی پارٹی موت کی وجہ بن گئی۔کار سے لوٹ رہے سرکاری محکموں میں تعینات ملازمین کی گاڑی ایک درخت سے ٹکرا گئی ،جس میں تقریباً 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ Car Collides with Tree in Umaria of Madhya Pradesh

Accident in MP's shahdol
Accident in MP's shahdol
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 11:14 AM IST

Updated : Sep 25, 2023, 11:45 AM IST

عمریہ: مدھیہ پردیش میں دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اتوار کی رات دیر گئے، شہڈول کی سرحد سے متصل عمریا ضلع کے پالی روڈ پر ایک کار درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں شہڈول میں تعینات محکمہ معدنیات کے منرل انسپکٹر پشپیندر ترپاٹھی، پبلک سروس مینیجر اویناش دوبے سمیت پانچ دیگر شامل ہیں۔

اتوار کی رات دیر گئے عمریا ضلع کے گھن گھٹی چوکی کے نیچے ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار کار سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں شہڈول کے پانچ رہائشی ہلاک ہو گئے۔ ایس ڈی او پی پالی سے موصولہ اطلاع کے مطابق تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ دو افراد کی موت ضلع اسپتال شہڈول پہنچنے کے دوران ہوئی۔ یہ واقعہ عمریا ضلع کے پالی تھانے کے تحت گھن گھٹی چوکی کے ماجھگواں میں قومی شاہراہ 43 پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: قاضی گنڈ دلدوز سڑک حادثہ میں ڈرائیور سمیت چار افراد ہلاک

مرنے والوں میں شہڈول ضلع کے محکمہ معدنیات میں تعینات پشپیندر ترپاٹھی، کلکٹریٹ آفس میں تعینات اویناش دوبے اور تین دیگر کی المناک موت ہو گئی۔ سالگرہ کی تقریب سے یہ لوگ مداری ڈھابہ سے شہڈول واپس آرہے تھے۔ اسی دوران ان کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے اتری اور درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

رات دیر گئے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو نکال کر پالی پہنچا دیا گیا۔ جہاں یہ حادثہ ہوا وہ پالی تھانہ علاقہ کے تحت ماجھگواں بتایا جاتا ہے۔ لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد پنچنامہ اور پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالےکی جائیں گی۔

Last Updated : Sep 25, 2023, 11:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.