ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن کے معاملے مسلسل کم ہونے کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ سرگرم معاملے دارالحکومت بھوپال میں ہیں۔
ریاست کے صحت کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں اس وقت 3219 سرگرم معاملے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 886 بھوپال ضلع میں ہیں۔
واضح رہے کہ اس کے بعد دوسرے نمبر پر ضلع اندور میں سرگرم معاملوں کی تعداد 516 ہے۔
وہیں دوسری جانب سرگرم معاملوں کی تعداد کے لحاظ سے جبلپور ضلع 287 معاملوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔
بیتون ضلع میں 174 مریضوں کا علاج چل رہا ہے، وہیں ضلع گوالیار میں سرگرم معاملے محض 79 ہیں۔
ریاست میں سبھی 52 اضلاع میں سرگرم معاملے ہیں اگرچہ راحت کی خبر یہ ہے کہ ان کی تعداد دہائی کے عدد میں ہی ہے۔