ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Assembly مدھیہ پردیش مانسون اسمبلی اجلاس کا اختتام

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 7:45 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کا پانچ روزہ اسمبلی مانسون اجلاس، دو روز میں ہی ہنگامے کے ساتھ ختم کر دیا گیا۔ مانسون اسمبلی اجلاس میں کانگرس نے قبائلی طبقات پر ظلم و ستم اور بھارتی جنتا پارٹی کی بدعنوانیوں پر زوردار طریقے سے آواز اٹھائی۔

مدھیہ پردیش مانسون اسمبلی اجلاس کا اختتام

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں حکومت کے ذریعے پانچ روزہ مانسون اسمبلی اجلاس کل یعنی منگل سے شروع ہوا تھا۔ جس میں لگاتار ہنگامے کے چلتے دو روز میں ہی اس مانسون اسمبلی اجلاس کا اختتام کر دیا گیا۔ اسمبلی اجلاس میں آج اپوزیشن پارٹی کانگرس نے مہا کال لوک، بدعنوانی، قبائلی مظالم اور مہنگائی جیسے مسائل پر حکومت کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ اج صبح ریگاؤں سے کانگرس رکن اسمبلی کلپنا ورما ٹماٹر اور مرچیوں کے ہار پہن کر اسمبلی احاطے میں پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتیں اسمان چھو رہی ہیں لیکن حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ وہیں سیدھی معاملے پر جم کر ہنگامہ ہوا۔11 بجے ایوان کی کاروائی شروع ہوتے ہی کانگرس کے کانتی لال بھوریا نے قبائلی ملازم کا مسئلہ اٹھایا۔

پر پارلیبانی امور کے وزیر ڈاکٹر مشرا نے اعتراض اٹھایا اور کہا کہ وہ قومی ترانے وندے ماترم کی توہین کر رہے ہیں۔ اس پر تکرار کے درمیان کاروائی کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ جیسے ہی ایوان کی کاروائی دوبارہ شروع ہوئی اسمبلی میں قبائلیوں پر ملازم پر کانگرس نے بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ قائد حسب اختلاف ڈاکٹر گووند سنگھ نے کہا کہ سیدھی میں ایک قبائلی شخص کے ساتھ پیش انے والے واقعے نے ہم سب کے سر کو شرم سے جھکا دیا ہے۔ ہم نے ایوان میں تجویز دی ہے کہ کام روک کر بحث کی جائے۔

سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے کہا کہ ملک اور بیرونی ملک میں اس واقعے سے ریاست داغدار ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق قبائلیوں پر سب سے زیادہ مظالم مدھیی پردیش میں ہو رہے ہیں۔ اس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے پارلیمانی امور وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ جب کوئی موضوع ایوان کے سامنے رکھا گیا ہے تو اس پر اس طرح بحث نہیں ہونی چاہیے۔

اس اعتراض پر سابق وزیر سجن سنگھ ورما نے کہا کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی اور آل پارٹی کمیٹی میں اس پر بات ہوئی ہے۔ اسمبلی اسپیکر گریش گوتم نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ یہ معاملہ میرے سامنے ایا ہے، اب مجھے فیصلہ کرنے دیں۔ کانگرس کے اراکین اسمبلی اس معاملے کو لے کر آسندی کے سامنے اگئے اور فوری بحث کا مطالبہ کرنے لگے۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ کانگرس اس معاملے میں قبائل کی ہمدرد ہونے کا ڈرامہ کر رہی ہے۔ متعلقہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گھر پر بلڈوزر چلا دیا گیا،

یہ بھی پڑھیں:House Demolition in Raisen چھیڑ چھاڑ کے الزام میں مسلم شخص گرفتار، پولیس کی موجودگی میں ملزم کا گھر منہدم

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے پاؤں دھوئے ہیں۔ کانگریس صرف ووٹ کی سیاست کر رہی ہے۔ واضح رہے گی اسمبلی اجلاس کے ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے بھارتی جنتہ پارٹی کے ذریعے کیے گئی بدعنوانیوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ وہیں نروتم مشرا نے کہا کہ قبائلی طبقے کے نوجوان کے پیر وزیراعلی نے دھوئے ہیں کیا یہ غلط کام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.