ETV Bharat / state

مودی حکومت کا مہنگائی کم کرنے کا نعرہ جملہ ثابت ہوا: کمل ناتھ

کانگریس کے سینئر رہنما اورسابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا ہے کہ مہنگائی سے راحت دلانے کا نعرہ دینے والی مودی حکومت میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ
سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 8:00 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا ہے کہ مہنگائی سے راحت دلانے کا نعرہ دینے والی مودی حکومت میں آج پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔

کمل ناتھ نے آج ٹویٹ کے ذریعہ کہا ’مہنگائی سے راحت کا نعرہ دینے والی مودی حکومت میں پٹرول اورڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خوردہ مہنگائی کی شرح مئی میں بلندترین سطح 6.3 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے سلسلے وار ٹویٹ میں لکھا 'ہول سیل مہنگائی کی شرح 12.94 فیصد کے ریکارڈسطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایندھن اوربجلی کی مہنگائی بڑھ کر مئی میں 11.58 فیصد ہوگئی ہے، وہیں دال کی قیمتوں میں یہ بڑھ کر 9.39 فیصد ہوگئی ہے۔ عوام کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ کیا یہی اچھے دن ہیں۔ مہنگائی کم کرنے کا نعرہ بھی جملہ ثابت ہوا۔'

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.