شیو پوری: ریاست مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے سروایا تھانہ علاقے کے تحت گاؤں بڈی بڑود میں ایک نابالغ لڑکی اپنے موبائل فون پر گیم کھیل رہی تھی کہ راستے میں کنویں میں جاگری جس سے اس کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے میں مرنے والی لڑکی کی لاش پولیس نے برآمد کر لی ہے۔
پولیس ذرائع نے بچی کا نام گُڈی (08) بتایا ہے۔ ذرائع کا کہنا کہ متوفی لڑکی چلتے ہوئے اپنے موبائل فون کا استعمال کر رہی تھی کہ راستے میں واقع کنویں میں گر نے سے اس کی موت ہوگئی۔ پولیس معاملے کی تفتیش شروع کر رہی ہے۔ Minor girl dies after falling into well in Shivpuri
یہ بھی پڑھیں: Woman Falls in Well, Dies: کنویں میں گر کر 34 سالہ خاتون کی موت
یو این آئی