مدھیہ پردیش میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جاری کی گئی ویب سیریز 'ٹانڈو' کی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔
مدھیہ پردیش کے کابینہ کے وزیر وشواس سارنگ اور سنسکرتی بچاؤ منچ نے اس ویب سیریز کو مذہبی جذبات مجروح کرنے والی سیریز قرار دیا ہے۔
سنسکرتی بچاؤ منچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ٹانڈو کے خلاف احتجاج کرنے والا ہے۔ وزیر سارنگ نے کہا کہ اس ویب سیریز پر پابندی عائد کی جانی چاہئے اور اس کا معاشرتی بائیکاٹ کرنا چاہئے۔
سنسکرتی بچاؤ منچ نے بھی ٹانڈو ویب سیریز کی مخالفت کی ہے۔ چیئرمین چندر شیکھر تیواری نے کہا، سیف علی خان نے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کام کیا ہے۔
اس ویب سیریز میں جس طرح سے دیوی دیوتاؤں کی توہین کی گئی ہے۔ اس کو لیکر سنسکتی بچاؤ منچ نے ویب سیریز کا بائکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور جلد ہی اس کے خلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ وہ اس ویب سیریز کا ہر پلیٹ فارم پر بائیکاٹ کریں گے۔
کابینہ کے وزیر وشواس سارنگ نے کہا ہے کہ جس بھی صورت میں اکثریتی معاشرے کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے تو ان پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔
ویب سیریز کے بارے میں ایک خط بھی لکھا گیا ہے کہ ویب سیریز کے لئے سنسر شپ کا نظام ہونا چاہئے۔ اگر سماج میں اس طرح کی ویب سیریز ہوگی تو مستقبل اچھا نہیں ہوگا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ویب سیریز پر پابندی عائد ہونی چاہئے اور سماجی طور پر خود بائیکاٹ کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں : مورینا سانحہ: 'شراب مافیا' کے مکانات کو انتظامیہ نے کیا منہدم