ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا وبا کے درمیان لوگوں کو بجلی کمپنی کی جانب سے اضافی بجلی کے بل دیے گئے تھے جبکہ ریاستی حکومت کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان Chief Minister Shivraj Singh Chouhan نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ غریب بستیوں میں کورونا وبا کے درمیان بجلی کے بل معاف کئے Electricity Bill Will Be Waived جائیں گے۔
لیکن ریاست بھر میں غریب بستیوں کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کو بھی 70 ہزار سے 1 لاکھ تک کے بجلی بل تھما دیے گئے۔ جس کے بعد بھوپال کی غریب بستیوں میں رہنے والے لوگوں کے بجلی کنکشن کاٹ دیے گئے۔ جس پر کانگریس رہنما اور کارکنان نے سبھی بستیوں میں جا کر بجلی کے کنکشن جوڑنے کی مہم کا آغاز کیا۔Meter Connection Campaign
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: بجلی بل کے خلاف کسانوں کا احتجاج
واضح رہے کہ جب کانگریس کی حکومت تھی تو سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے غریب بستیوں میں 100 یونٹ پر 100 روپے کے بل کا اعلان کیا تھا مگر کانگریس کی حکومت کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اقتدار میں آئی۔ اس کے بعد غریب بستیوں میں بسنے والے افراد کو لاکھوں کے بل تھما دیے گئے۔Meter Connection Campaign