دنیاوی اور دینی تعلیم کے لئے بیداری کے ساتھ ریاست اور سماج میں پائے جانے والے مختلف مسائل کے لیے آواز اٹھانے جمعیت علماء ریاست گیر مہم چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔
اس کے لیے ہر ضلع میں رکنیت سازی مہم چلائی جائے گی۔ ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمعیت علماء مدھیہ پردیش کی میٹنگ میں اس بار ریاست گیر رکنیت مہم چلانے کا فیصلہ لیا گیا۔
اس میٹنگ میں بتایا گیا کہ دوسری جگہوں پر رکنیت سازی مہم قومی سطح پر شروع ہوچکی ہے اور اب یہ مہم صوبے میں چلانے کیلئے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔
آج کی میٹنگ مدھیہ پردیش جمعیت علماء کہ حاجی محمد ہارون کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس میں میں پورے اضلاع سے جمعیت علماء کے صدر موجود رہے۔