ETV Bharat / state

Mecaps Skill Development Program بھوپال میں می کیپ اسکیل ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 3:49 PM IST

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے تعلیم کو عام کرنے کیلئے بھوپال کے مسلم طلبا کو اسکالرشپ دینے کے ساتھ انہیں مفت ٹریننگ دی جاتی تھی وہیں اب سوسائٹی نے بلا لحاظ قوم و ملت تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں طور پر مفت سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ Mecaps Skill Development Program Held In Bhopal

Etv Bharat
Etv Bharat

بھوپال : تعلیم کے حصول کو آسان بنانے اور سبھی تک مفت تعلیم کی روشنی پہنچانے کی غرض سے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے اپنے دائرے کو وسیع کیا ہے۔ سوسائٹی کے دائرے کے تحت جہاں پہلے بھوپال کے مسلم طلبا کو اسکالرشپ دینے کے ساتھ انہیں مفت ٹریننگ دی جاتی تھی وہیں اب سوسائٹی نے کشمیر سے کنیا کماری تک بلا لحاظ قوم و ملت سبھی مذاہب کے لوگوں کو یکساں طور پر مفت سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھوپال میں می کیپ اسکیل ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے بتایا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ قوم و ملک کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا۔ لیکن صرف تعلیم دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں بلکہ ڈگریاں لینے کے بعد بچوں کی مشکلات میں اور اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ جاب کو لیکر پریشان رہتے ہیں۔ تو ہماری کوشش ہے کہ وہ بچے جنہوں نے ہمارے یہاں سے اسکالرشپ حاصل کی ہے ۔ یا وہ بچے جنہیں اسکل ڈیولپمنٹ کے لئے ٹریننگ کی ضرورت ہے ،جس کی بات ہمارے وزیر اعظم سے بڑی مضبوطی سے کر رہے ہیں ۔ وہ اگر طلبا کے پاس ہوگی تو ہمارے طلبا کے لئے ملازمت کے دروازے مزید کھل جاتے ہیں ۔تو اس کے لئے ہم نے یہ مفت کورس شروع کیا ہے ۔اور یہ کوشش کی ہے کہ اس میں کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک ،کوئی بھی طالب علم ہو،کسی بھی مذہب کا ہو،وہ ہمارے یہاں آئے اور ہمارے ماہرین کی نگرانی میں مفت ٹریننگ حاصل کریں۔ Muslim Education and Career Promotion Society

انہوں نے کہا کہ جو کورسیز ہم کروارہے ہیں مارکیٹ میں اسی کورس کی فیس پچاس سے ساٹھ ہزار روپے ہے مگر سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ پروگرام کی مفت ٹریننگ دے رہے ہیں تاکہ سبھی مذاہب کے طلبا یہاں آئیں اور مفت ٹریننگ لے کر جاب حاصل کریں اور اپنی کفالت کے ساتھ اپنے گھر، اپنی قوم اور اپنے ملک کی ترقی کا حصہ بنیں۔ Mecaps Skill Development Program

وہیں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لئے اننت ناگ سے آئی عائشہ بھٹ کہتی ہیں کہ یہ پروگرام ہماری امیدوں سے سوا ہے ۔ مسلم طالبات کے لئے ایسے بھی کم پروگرام سے ہوتے ہیں مگر یہاں پر تو سبھی قوموں کے لئے مفت سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کو شروع کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ اسے مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ Mecaps Skill Development Program

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے مفت سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے لئے فارم داخل کرنے والی ریتا کہتی ہیں کہ نام سن کر لگتا تھا کہ یہاں پر صرف خاص مذہب کے لوگوں کو ٹریننگ دی جاتی ہوگی مگر جب یہاں پر آئی تو سارے بھرم دور ہوگئے ۔ یہاں پر مذہب کا کوئی بندھن نہیں ہے ، بس بھارت کا باشندہ ہونا چاہیے اور سبھی ٹریننگ مفت ہے۔ میں تو لوگوں سے کہوں گی کہ یہاں ایک بار آکر ان کا ویلفیئر اور ایجوکیشنل پروگرام ضرور دیکھیں ۔ تاکہ ایسے پروگرام ملک میں اور شروع کیے جا سکے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا اسکل ڈیولپمنٹ کی ٹریننگ حاصل کرکے جاب حاصل کر سکیں۔ Muslim Education and Career Promotion Society

یہ بھی پڑھیں : Benazir Ansar Education Society Meeting بینظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام مذاکرہ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.