بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس کی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد اب اقلیتی اداروں کی تنظیمی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے، جس کے تحت سب سے پہلے مساجد کمیٹی کو تشکیل دیا گیا-
مساجد کمیٹی کی نو تشکیل انتظامیہ کمیٹی میں 5 ارکان شامل کیے گئے ہیں، اس کمیٹی میں کمیٹی میں قاری حافظ عبدالحفیظ چیئرمین بنائے گئے ہیں-
ایڈوکیٹ ایس ایم سلمان سیکرٹری کے طور پر نامزد کیے گئے ہیں- جبکہ بحیثیت ممبر سینئر اردو صحافی عارف عزیز، عبدالصمد اور مصطفی احمد صدیقی کی تقرری کی گئی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین قاری عبدالحفیظ نے کہا کہ عہد کیا کہ وہ اپنی ذمے داریوں کو بہتر طریقے سے انجام دیں گے۔
بائٹ۔۱
قاری عبدالحفیظ۔ چیئرمین
مساجد کمیٹی کے سکرٹری ایڈوکیٹ ایس ایم سلمان نے کہا کہ ہم جلد سے جلد مساجد کمیٹی میں آنے والی مساجد کے معاملات کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
غور طلب ہے کہ ریاست بھوپال کے انڈین یونین میں انضمام کے وقت طے پائے معاہدے کے تحت مساجد کمیٹی کام کر رہی ہے-
کمیٹی کے تحت بھوپال، سیہور، رائسین جیسے اضلاع کی مساجد کے انتظامی امور اور آئمہ مؤذنین کے مشاہرات کی ذمے داریاں انجام دینا ہے-
اس کمیٹی کو مدھیہ پردیش حکومت سے مناسب گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے۔
ریاست بھوپال کے تین سو سالہ قدیم ادارے دارالقضاء اور افتاء کو بھی مذہبی امور کی انجام دہی دینے کی وجہ سے کمیٹی کے ماتحت کردیا گیا ہے-