ETV Bharat / state

مسلمانوں کے سبب ممتا اقتدار میں ہیں: سادھوی پرگیہ

سادھوی پرگیہ نے کہا مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی دماغی حالت درست نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے اب تک دوسرے ملک سے آئے مسلمانوں کے ووٹوں کی بنیاد پر اپنی حکومت بنائی ہے۔

Mamata is in power because of Muslims: Sadhvi Pragya
مسلمانوں کے سبب ممتا اقتدار میں ہیں: سادھوی پرگیہ
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 10:59 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ بھوپال کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئیں پرگیہ ٹھاکر سے جب نامہ نگاروں نے مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں پر ہوئے حملے پر سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پاگل ہوگئی ہیں وہ اب تلملا گئی ہیں اور انہیں سمجھ آ گیا ہے کی یہ بھارت ہے پاکستان نہیں۔

مسلمانوں کے سبب ممتا اقتدار میں ہیں: سادھوی پرگیہ

انہوں نے کہا اب بھارت کی حفاظت کے لیے ہر لوگ تیار ہیں بھارت کا ہندو تیار ہے۔ اب مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آئے گی ہندوؤں کی حکومت آئے گی۔

انہوں نے کہا بنگال متحدہ ہندوستان کا حصہ ہے۔ اور اس کو ممتابنرجی الگ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہم ایسا کبھی ہونے نہیں دیں گے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں پر جس طرح سے مغربی بنگال میں حملہ کیا گیا ہے یہ ملک کے خلاف طاقتیں کا کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا مغربی بنگال میں غیر ممالک روایات کی پاسداری کی جا رہی ہے۔ اس لئے ہم بھارت کو ہندو راشٹر بنا کر رہیں گے۔ اور مغربی بنگال میں بھی ہمارے ہندوؤں کی ریاست ہوگی۔کیونکہ مغربی بنگال میں جتنے بھی باہر سے آئے مسلمان ہیں انہیں ممتا بنرجی نے راشن کارڈ، آدھار کارڈ دے کر انہیں ووٹر بنا کر مغربی بنگال میں اپنی حکومت اب تک چلائی ہے۔

وہیں کسان آندولن پر کہا کہ اس آندولن میں ملک کے خلاف آواز اٹھانے والی طاقتیں کام کر رہی ہیں۔ جس طرح سے شاہین باغ میں جے این یو کے طلبہ شامل تھے اسی طرح سے آج بھی کسان آندولن میں کسان نہیں ہیں بلکہ ملک کے دشمن شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.