بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا کےضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہار کا سامنا کرنا پڑا-
جس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی صدر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا جھابوا کی یہ سیٹ کانگریس کی روایتی سیٹ ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس وقت کامیابی ملی جب کانگریس کے باغی لیڈر کو یہاں سے امیدوار بنایا گیا۔
انہوں نے کہا اس بار حکومت کو لیکر جھابوا کی عوام کا نظریہ الٹا تھا ۔اور ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی نے جس طرح سے ایک ہو کر یہاں محنت کی تھی اس سے ہمیں لگا کے ہم یہاں کامیاب ضرور ہوں گے۔
راشد نے کانگریس حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اپنے اقتدار میں رہنے کا غلط استعمال کیا اور یہاں افسروں اور ملازمین کو انتخابات میں لگا دیا گیا۔
حکومت میں سرکاری مشتری کا غلط استعمال کیا اور سرکاری ذمہ داروں کو ٹارگٹ دیا گئے اسی کا نتیجہ ہے کہ آج کانگریس کو کامیابی ملی ہے ۔ساتھی انہوں نے کہا عوام کا جو بھی فیصلہ ہے اسے ہم منظور کرتے ہیں ۔