بھوپال: مدھیہ پردیش اردو اکاڈمی اردو کے فروغ کے لئے اپنے منفرد کارناموں کے حوالہ سے ملک و بیرون ملک میں مشہور ہے۔ اکاڈمی کے ذریعہ امسال بھی جشن اردو کا انعقاد کیا جائے گا۔
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ اس بار اردو کا انعقاد ہندوستان کی تعمیر نو میں اردو زبان و ادب کے عنوان سے ہوگا۔ سروزہ جسے اردو کا انعقاد بھوپال کے گوہر محل میں ہوگا لیکن اس کا خاکہ تیار کرنے اور زبان و ادب کے سبھی پہلوؤں پر گفتگو کرنے کے لئے ریاست کے ساتھ ہندوستان کے ادیب و شاعر شرکت کریں گے۔
اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ اکیڈمی کے ذریعہ سال 18 سے 20 جنوری تک جشن اردو کا انعقاد ہوگا۔ اس سہ روزہ جشن اردو میں اردو کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بات ہوگی۔ پروگرام میں بیت بازی، چلمن مشاعرہ، سیمینار،سپوزیم، گفتگو، مشاعرہ تلاش جوہر اور صوفیانہ محفل کا انعقاد ہوگا۔
انہوں نے کہا ہم نے پروگرام کو کیسے عملی طور پر کیا جائے اور اردو زبان کی ترویج و اشاعت کو لے کر پورا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان نے ہر عہد میں ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ تحریک آزادی میں بھی اس کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ آزادی کے بعد ملک کے اردو دانشوروں نے ہمہ جہت ترقی میں اپنا کردار پیش کیا ہے۔ اردو زبان، اردو شاعری، اردو نثر اور اردو صحافت کے کسی بھی پہلو کا آپ مطالعہ کیجئے اردو کے فنکار نمایاں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Yaad E Mina Naqvi بھوپال میں یاد مینا نقوی پروگرام کا انعقاد
ان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے اردو کے فنکاروں نے مثبت نظر پیش کرتے ہوئے ملکی ترقی کا کام کیا ہے۔ اردو کی فنکاروں نے ملک کی تعمیر نو خاکہ کیا ہے اس کے جوہر کو تلاش کرنے کے لئے مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے پہل کی ہے۔ یقینا اس سہ روزہ جشن اردو میں اردو کے فنکار کچھ پیش کریں گے وہ اہل اردو اور ملک کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا ۔