ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش :ریاست میں بی جے پی کی قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی - بھوپال ای ٹی وی بھارت خبر

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نرو تم مشرا اور بی جے کے سینیئر رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے ریاستی حکومت میں قیادت کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیوں کو پوری طرح مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیو راج سنگھ چوہان وزیراعلیٰ تھے،ہیں اور رہیں گے۔

بی جے پی کی قیادت
بی جے پی کی قیادت
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 6:36 PM IST

میڈیا کے نمائندوں نے جب قیادت کی تبدیلی سے متعلق سوال کیا تو ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا اور پارٹی کے سینیئر رہنماکیلاش وجے ورگیہ نے کہا واٹس ایپ ایک ایسی یونیورسٹی ہے، جس کا وائس چانسلر بننے کے لئے کسی اہلیت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہ فرضی خبر ہے۔ جو گمراہ کن اور جھوٹ پرمبنی ہے۔

بی جے پی کی قیادت

انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ ان باتوں پر توجہ نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شیو راج سنگھ اور وی ڈی شرما کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی مکمل طور پر ایک ہے اور منظم ہے۔ شیو راج سنگھ وزیر اعلی تھے، ہیں اور شیوراج سنگھ وزیر اعلی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قیاس آرائیوں کو نظر انداز اور واٹس ایپ اور فیس بک کی فرضی خبروں پر توجہ نہ دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چل رہی خبریں غلط ہے۔ کورونا اور لاک ڈاون کے دوران لوگوں کے پاس کام نہیں ہے اس لئے سب ایک دوسرے سے ملاقات کر ر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی فرضی خبروں پر توجہ نہ دی جائے ۔ریاست میں پارٹی کی قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.