ETV Bharat / state

Haj Quota for Madhya Pradesh مدھیہ پردیش کیلئے اب تک کا سب سے زیادہ حج کوٹہ منظور - etv bharat urdu khabar

مدھیہ پردیش کو اب تک کا سب سے زیادہ حج کوٹہ ملا۔ قرعہ میں 5892 عازمین کو منظوری کا پروانہ حاصل ہوا ہے، جب کہ 4 ہزار عازمین ویٹنگ لسٹ میں رکھے گئے ہیں۔

مدھیہ پردیش حج کوٹہ
مدھیہ پردیش حج کوٹہ
author img

By

Published : Apr 2, 2023, 2:31 PM IST

Updated : Apr 2, 2023, 5:44 PM IST

مدھیہ پردیش حج کمیٹی کی جانب سے ایگزیکٹو آفیسر سید شاکر علی جعفری نے حج کوٹہ کے متعلق بتایا

بھوپال: حج 2023 یعنی سفر حج بیت اللہ کے خوش نصیب خواہشمند عازمین کی لاٹری (قرعہ) کھل گئی ہے۔ ریاست کو ملنے والا حج کوٹہ پچھلے سال کے مقابلے دوگنا ہے۔ اس مرتبہ 5892 حاجیوں کو حج کے مقدس سفر پر جانے کا موقع ملا ہے۔ اس کے ساتھ تقریباً 4 ہزار لوگوں کے نام ویٹنگ لسٹ میں رکھے گئے ہیں، جنہیں ریاست کے پاس دستیاب اضافی کوٹے سے حج پر جانے کا موقع مل سکتا ہے۔ مدھیہ پردیش کو جمعہ کو ہونے والے حج قرعہ کے دوران 5892 نشستوں کا کوٹہ ملا ہے۔ یہ کوٹہ ریاست سے جمع کرائی گئی 10565 درخواستوں کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔ ریاست کو ملنے والا یہ کوٹہ شاید اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ جب کہ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلے سال مدھیہ پردیش کے پاس تقریباً 1700 سیٹوں کا کوٹہ تھا۔ اس کے بعد ملنے والے اضافی کوٹے سے تقریباً 2200 افراد کو حج پر جانے کا موقع ملا۔
مدھیہ پردیش حج کمیٹی کی جانب سے ایگزیکٹو آفیسر سید شاکر علی جعفری نے مرکزی وزارت اقلیتی امور کے زیر اہتمام منعقدہ میٹنگ میں ریاست کے حج کوٹہ میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو بھیجے گئے میمورنڈم میں سی ای او جعفری نے حاجیوں کے لیے کئی سہولیات کی مانگ کی تھی۔ جس کی بنیاد پر وزارت اقلیتی امور نے ریاست کو بڑھا ہوا کوٹہ جاری کیا ہے۔ سی ای او جعفری نے ریاست کے حاجیوں کی جانب سے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حج قوانین میں کی گئی تبدیلیوں کے مطابق اس سال خواتین کو بغیر محرم کے حج پر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے قبل اس نظام میں 4 خواتین کا گروپ بنانے کا نظام تھا۔ معلومات کے مطابق اس سال نئے نظام سے 128 خواتین محرم کے بغیر جائیں گی۔
پہلی بار، وزارت اقلیتی امور کی طرف سے منعقد کیے گئے مرکزی قرعہ کی وجہ سے حج درخواست دہندگان کو دیر رات تک پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جمعہ کی سہ پہر کو منعقدہ قرعہ کے عمل کے دوران ریاستوں کے نام حروف تہجی کے مطابق بنائے گئے تھے۔ آسام سے شروع ہونے والا یہ عمل دیر شام تک کیرالہ میں رک گیا۔ اس کے بعد رات دیر گئے تک درخواست دہندگان کو اگلی ریاستوں کے نام دیکھنے میں پریشانی ہوئی۔ لیکن باقی ریاستوں کی فہرست صبح سنٹرل حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی۔ ریاست مدھیہ پردیش میں انہیں موقع ملا جس میں 70 سال سے زیادہ عمر کے 604، محرم کے بغیر 128 خواتین، عام زمرہ 5160،اس طرح کل کوٹہ 5892 کا ریاست مدھیہ پردیش کو حاصل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 2, 2023, 5:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.