1984 بیج کے افسر مسٹر جوہری ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر پہنچے اور رسمی طورپر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے طورپر کام کاج سنبھال لیا۔ مسٹر جوہری نے انچارج ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سے ذمہ داری سنبھالی۔
مسٹر جوہری مرکز سے ڈیپوٹیشن پر واپس آئے ہیں۔وہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل کے طورپر کام کررہے تھے۔ مسٹر جوہری مدھیہ پردیش میں بھی اہم ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔ وہ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (انٹلی جنس) کی ذمہ داری بھی سنبھال چکے ہیں۔
ریاستی حکومت نے حال ہی میں مسٹر وی کے سنگھ کی جگہ پر مسٹر جوہری کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مقرر کیا ہے۔ مسٹر سنگھ کو کھیل اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود محکمہ کے منتظم کے طورپر تعینات کیا گیا ہے۔