ریاست میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے یہاں گذشتہ مارچ صرف 4 کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی لیکن ستمبر میں یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 458 ہوگئی ہے جبکہ اس کی رفتار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پچاس ہزار کورونا کے مریض صرف 29 دن میں سامنے آئے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں اب تک کوویڈ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1901 تک پہنچ گئی ہے وہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2552 نئے کیسے سامنے آئے ہیں اور 24 اموات ہوئی ہیں۔
ملک میں مدھیہ پردیس کا شمار ان ریاستوں میں کیا جارہا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔
اندور میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3476 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 3060 کی رپورٹ منفی آئیں اور 408 کیسز مثبت پائے گئے اور اس دوران 7 اموات ہوئیں۔ اندور میں اب تک 2 لاکھ 68 ہزار 128 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں 19 ہزار 125 مثبت کیسز پائے گئے وہیں اب تک اس مرض سے 14 ہزار 521 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس وبا سے اب تک 492 اموات درج کی گئیں۔
فی الحال اندور میں 4 ہزار 112 کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ کووڈ آفیسر ڈاکٹر امیت مالاکر نے بتایا کہ ان لاک کے آغاز کے بعد عوامی طور پر سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا تاکہ کورونا کے پھیلاؤں کو روکا جاسکے۔