مدھیہ پردیش کا تجارتی دارالحکومت کہلانے والا شہر اندور میں لمبے انتظار کے بعد بارش ہوئی جس میں بارہ گھنٹوں میں 11 انچ بارش درج کی گئی۔
مسلسل بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں واقع گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔
حالانکہ انتظامیہ اور صحت عامہ اس سے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہیں ہیں اور گھروں میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے باہر نکال لیا گیا۔
اندور کے کلکٹر منیش سنگھ نے بتایا کہ 'مسلسل بارش کی وجہ سے بستیوں میں پانی بھر گیا ہے جہاں بچاؤ عملہ کام کر رہا ہے، انہوں نے کہا کلہ 'ہم نے ان گھروں کو خالی کروا لیا ہے جہاں پانی داخل ہوگیا تھا اور این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی تعینات کر دی ہے ہم پوری مستعدی سے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔