ETV Bharat / state

UNESCO Creative Cities Network ہندوستان کے دو شہر تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 12:45 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار اور ریاست کیرالہ کے شہر کوزی کوڈ کو یونیسکو کی جانب سے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں شامل کیا گیا ہے۔

UNESCO Creative Cities Network
UNESCO Creative Cities Network

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کا گوالیار اور کیرالہ کے کوزی کوڈ کو ان 55 نئے شہروں میں شامل کیاگیا جو یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں شامل ہوئے ہیں۔ ان شہروں کی فہرست کو اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ نے کہا کہ ان نئے شہروں کو اپنی ترقی کی حکمت عملیوں کے ایک حصے کے طور پر ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور شہری منصوبہ بندی میں اختراعی طریقوں کی نمائش کے لیے ان کی مضبوط وابستگی کا اعتراف کیا گیا۔

نئے شہروں کی فہرست کی منظوری یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈری ازولے نے شہروں کے عالمی دن کے موقع پر دی تھی، جس سے یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں مزید 55 شہروں کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار نے 'موسیقی' کے زمرے میں اور ریاست کیرالہ کے کوزی کوڈ شہر نے 'ادب' کے زمرے میں تخلیقی شہروں کی فہرست میں اپنا مقام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یونیسکو کے نئے 55 شہروں کی مکمل فہرست میں بخارا کرافٹس اینڈ فوک آرٹ، کاسا بلانکا میڈیا آرٹس، چونگ کنگ ڈیزائن، کھٹمنڈو فلم، ریو ڈی جنیرو لٹریچر، اور اولانباتار کرافٹس اینڈ فوک آرٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ان شہروں کو نامزد کرنے کے بعد سے دنیا بھر میں 31 اکتوبر کو شہروں کا عالمی دن منایا گیا ہے۔ یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک کے شہر ثقافت میں اضافہ اور شہری لچک اور ترقی کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے حوالے سے رہنمائی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شہر سرینگر یونیسکو کریٹیو سٹی آف آرٹ اینڈ کرافٹ میں شامل

اقوام متحدہ کے بیان میں کہا گیا کہ "ایک آنے والی پالیسی پیپر مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک 2030 کے ایجنڈے کو حاصل کرنے میں ان منتخب کردہ شہروں کے اہم کردار کی گواہی کا باعث بنے گا۔ یونیسکو کے مطابق نئے منتخب کردہ تخلیقی شہروں کو براگا، پرتگال میں اقوام متحدہ کی یکم جولائی تا پانچ جولائی 2024 کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ کانفرنس کا اہتمام نئی نسل کے نوجوانوں کو میز پر لانے کے موضوع پر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.