ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس کے وزیر توانائی بریورت سنگھ نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے ذریعہ غلط باتیں پھیلائی جارہی ہیں، کیونکہ جب سے کانگریس کی حکومت آئی ہے بجلی بل میں بہت کمی کی گئی ہے۔
ریاست کے کئی اضلاع میں اندرا گراہ جیوتی کی اسکیم کے تحت سب سڈی دی جا رہی ہے۔ ضلع بیتول میں 93 فیصد، بھوپال میں 82 فیصد، ساگر میں 93 فیصد، بڑوانی میں 93 فیصد، چھابوا میں 94 فیصد اور اوجین اندور سمیت کل ایک کروڑ لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اسی طرح دیہی علاقوں میں کسانوں کو ان کے بل میں بھاری کمی کی گئی ہے کئی کسانوں کے بل معاف بھی کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی صرف بجلی کی بات کر عوام کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔ جبکہ بھارتی جنتا پارٹی نے خود ہمیں بجلی کمپنی 47 ہزار کروڑ کے
خسارے میں دی تھی، جسے ہم سنبھال رہے ہیں اور عوام کو کم قیمتوں پر بجلی بھی دے رہے ہیں۔