بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی موسلادھار بارش سے کہیں اضلاع میں حالات خراب ہو گئے ہیں۔ اندور میں ہوئی بارش نے گزشتہ 61 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے کھنڈوا کا اندور سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ برہانپور میں تاپتی ندی خطرے کی نشان سے اٹھ فٹ اوپر بہہ رہی ہے۔ جبکہ اجین میں شپرا ندی کے بہاؤ کی وجہ سے گھاٹ پر بنے مندر زیر آب اگئے ہیں۔ اجین، اندور بڑوانی، برہان پور میں نرسری سے بارویں تک کے اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کی کر دیا گیا ہے۔ وہیں اندور میں بارش نے 61 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ضلع اندور میں جمعہ کی شام 4 بجے سے ہونے والی بارش سے شہر کے کئی حصے زیر آب اگئے ہیں۔ ایک دن میں 6 انچ سے زیادہ بارش سے کئی بستیاں زیر آب ہیں۔ شہر لوگوں نے ستمبر کے مہینے میں اتنی بارش پہلے نہیں دیکھی تھی۔ برسوں بعد ستمبر کے مہینے میں اتنی بارش ہو رہی ہے۔
اس سے قبل 1962 میں ان دور میں 6 انچ بارش ہوئی تھی۔ اندور میں خلیج بنگال پر کم دباؤ کے علاقے اور بحیرہ عرب سے آنے والی نمی کی وجہ سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ دو روز تک مسلسل بارش کا امکان ہے۔ ضلع دھار میں مسلسل بارش جاری ہے۔ دھار ضلع میں 30 گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
ندی اور نالوں میں تیزی، نرمدا ندی کے کناروں پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ وہی ضلع بیتول میں ڈیم کے دروازے کھولے جانے کی وجہ سے تاپتی ندی کی آبی سطح پر آدھی رات کے بعد تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ندی خطرے کی نشان سے 10 میٹر اوپر بہ رہی ہے۔ جس سے لگ بھگ اس پاس کے علاقے زیر آب ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Indore Rain اندورمیں مسلسل بارش سے کئی علاقے زیرآب
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہاکہ متعلقہ محکمہ کو عام لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ضلع انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔وہی پولیس انتظامیہ، مونسپل کارپوریشن اور سماجی تنظیموں کی نمائندے لوگوں کی مدد میں مصروف ہے۔